دوسری صورت: رفع الف سے اور نصب وجر ي ما قبل مفتوح سے۔ یہ اعراب تین اسموں کا ہے:
۱۔ تثنیہ کا۔ جیسے: جَائَ الرَّجُلَان، رَأَیْتُ الرَّجُلَیْن، مَرَرْتُ بِالرَّجُلَیْن۔
۲۔ مشابہ تثنیہ لفظی کا۔ یہ صرف دو لفظ ہیں: اِثْنَانِ اور اِثْنَتَانِ (ثِنْتَانِ)۔ جیسے: جَائَ اثْنَانِ، رَأَیْتُ اثْنَیْنِ، مَرَرْتُ بِاثْنَیْنِ، جَائَ تِ اثْنَتَانِ، رَأَیْتُ اثْنَتَیْنِ، مَرَرْتُ بِاثْنَتَیْنِ۔
۳۔ مشابہ تثنیہ معنوی کا۔ یہ بھی صرف دو لفظ ہیں: کِلَا اور کِلْتَا جب کہ وہ ضمیر کی طرف مضاف2ہوں۔ جیسے: جَائَ کِلَاہُمَا، جَائَ تْ کِلْتَاہُمَا، رَأَیْتُ کِلَیْہِمَا / کِلْتَیْہِمَا، مَرَرْتُ بِکِلَیْہِمَا / بِکِلْتَیْہِمَا۔
تیسری صورت: رفع و ما قبل مضموم سے اور نصب وجر ي ما قبل مکسور سے۔ یہ اعراب بھی تین اسموں کا ہے:
۱۔ جمع مذکر سالم کا جب کہ وہ مضاف نہ ہو۔ جیسے: جَائَ مُسْلمُوْنَ، رَأَیْتُ مُسْلِمِیْنَ، مَرَرْتُ بِمُسْلِمِیْنَ۔
۲۔ مشابہ جمع لفظی کا۔ یہ عشرون سے تسعون تک کی آٹھ دہائیاں ہیں۔ جیسے: جَائَ عِشْرُوْنَ / ثَلَاثُوْن إلخ، رَأَیْتُ عِشْرِیْنَ / ثَلَاثِیْنَ إلخ، مَرَرْتُ بِعِشْرِیْنِ / بِثَلَاثِیْنَ إلخ ۔
۳۔ مشابہ جمع معنوی کا۔ یہ صرف أُولُو ہے جو ذُو کی جمع ہے۔ جیسے: جاء أُولُو مَالٍ، رَأَیْتُ أُولِي مَالٍ، مَرَرْتُ بِأُولِي مَالٍ۔
الدَّرْسُ الخامس عشرَ