مؤنثِ لفظی وہ ہے جس کے مقابل نر جان دار نہ ہو۔ جیسے: ظُلْمَۃٌ (تاریکی)، عَیْنٌ (آنکھ، چشمہ)۔
فائدہ: درج ذیل اسما مؤنث ہیں۔
۱۔ وہ تمام اسما جو مؤنث کے نام ہیں۔ جیسے: مَرْیَمُ، زَیْنَبُ وغیرہ۔
۲۔ وہ اسما جو عورتوں کے لیے خاص ہیں۔ جیسے: أُمٌّ، أُخْتٌ، بِنْتٌ، حَامِلٌ (حاملہ عورت)، مُرْضِعٌ (دودھ پلانے والی عورت)۔
۳۔ ملک، شہر یا قبیلہ کے نام۔ جیسے: مِصْر، عراق، رِیَاض، دِہْلِي، قُرَیْش وغیرہ۔
۴۔ انسان کے وہ اعضا جو دو دو ہیں ان پر دلالت کرنے والے لفظ۔ جیسے: عَیْنٌ (آنکھ)، یَدٌ (ہاتھ)، رِجْلٌ (پیر)۔ مگر صُدْغٌ (کنپٹی)، مِرْفَقٌ (کہنی) ، حَاجِبٌٌ ( بھنویں) اور خَدٌّ (رخسار) مذکر ہیں۔
مشقی سوالات
۱۔ ایک سے سو تک گنو۔
۲۔ عددِ رُتبی مذکر ایک سے پچاس تک گنو۔
۳۔ عدد ِرتبی مؤنث اکیاون سے سو تک گنو۔
۴۔ متعدد عدد اردو میں پوچھیں اور طلبہ سے عربی میں جواب لیں۔
۵۔ واحد، تثنیہ اور جمع کی تعریف مع مثال بیان کرو۔