۲۰۔ اسم مصغّر کس کو کہتے ہیں؟
۲۱۔ تصغیر کے وزن کیا ہیں؟
۲۲۔ جمع قلت کی تعریف بیان کرو۔
۲۳۔ جمع قلت کے اوزان بیان کرو۔
۲۴۔ جمع کثرت کی تعریف بیان کرو۔
۲۵۔ جمع مذکر سالم اور جمع مؤنث سالم کب جمع قلت شمار ہوتے ہیں اور کب جمع کثرت؟
۲۶۔ اسم معرب کے اعراب کی کل کتنی صورتیں ہیں؟
۲۷۔ اعراب بالحرکت کی تینوں صورتیں تفصیل سے بیان کرو۔
۲۸۔ اعراب بالحروف کی تینوں صورتیں تفصیل سے بیان کرو۔
۲۹۔ اعراب تقدیری کی تینوں صورتیں تفصیل سے بیان کرو۔
الدرس السادس عشر
ضمیروں کا بیان
ضمیر وہ اسم ہے جو متکلم یا حاضر یا غائب پر دلالت کرے۔ ضمیریں ستر (۷۰) ہیں اور ان کی پانچ قسمیں ہیں:
۱۔ مرفوع متصل۔ ۲۔ مرفوع منفصل۔ ۳۔ منصوب متصل۔ ۴۔ منصوب منفصل اور