۲۔ کَمْ استفہامیہ کے ذریعہ عدد دریافت کیا جاتا ہے اور اس کے معنی ہیں (کتنے)۔ جیسے: کمْ دِرْہَمًا عِنْدَکَ؟ (آپ کے پاس کتنے روپے ہیں؟)۔
قاعدہ: کَمْ استفہامیہ کی تمیز ہمیشہ مفرد منصوب ہوتی ہے اور کَمْ خبریہ کی تمیز کبھی مفرد ہوتی ہے اور کبھی جمع اور مجرور ہوتی ہے۔ جیسے: کَمْ رَجُلٍ / رِجَالٍ عِنْدِيْ (میرے پاس بہت سے مرد ہیں)۔
مشقی سوالات
۱۔ ضمیر کی تعریف کرو۔ کل ضمیریں کتنی ہیں؟
۲۔ ضمیروں کی کتنی قسمیں ہیں؟
۳۔ ضمیر مرفوع متصل کس کو کہتے ہیں؟
۴۔ ضمائر مرفوع متصل بیان کرو۔
۵۔ ضمیر مرفوع منفصل کس کو کہتے ہیں؟
۶۔ ضمائر مرفوع منفصل بیان کرو۔
۷۔ ضمیر منصوب متصل کس کو کہتے ہیں؟
۸۔ ضمائر منصوب متصل بیان کرو۔
۹۔ ضمیر منصوب منفصل کس کو کہتے ہیں؟
۱۰۔ ضمائر منصوب منفصل بیان کرو۔
۱۱۔ ضمیر مجرور متصل کس کو کہتے ہیں؟
۱۲۔ ضمائر مجرور متصل بیان کرو۔