اسم معرب کے اعراب کا بیان
اسمِ معرب پر اعراب کبھی حرکت کے ذریعہ آتا ہے، کبھی حروف1 کے ذریعہ۔ پھر اعراب کبھی لفظی ہوتا ہے، کبھی تقدیری۔ پس اسم معرب کے اعراب کی کل نو صورتیں ہیں:
تین صورتوں میں اعراب حرکت کے ذریعہ آتا ہے اور لفظی ہوتا ہے۔
اور تین صورتوں میں اعراب حروف کے ذریعہ آتا ہے اور لفظی ہوتا ہے۔
اور تین صورتوں میں اعراب تقدیری ہوتا ہے۔
اعراب بالحرکت کی تین صورتیں
پہلی صورت: رفع پیش سے، نصب زبر سے اور جر زیر سے۔ یہ اعراب تین اسموں کا ہے ۔
۱۔ مفرد منصرف صحیح کا۔ ۲۔ مفرد منصرف جاری مجریٰ صحیح کا۔ ۳۔ جمع مکسّر کا جب کہ وہ مضاف نہ ہو۔
جیسے: ہٰذَا رَجُلٌ / وَعْدٌ / زَیْدٌ / دَلْوٌ / ظَبْيٌ / رِجَالٌ، رَأَیْتُ رَجُلاً / وَعْدًا / زَیْدًا إلخ، مَرَرْتُ بِرَجُلٍ / بِوَعْدٍ / بِزَیْدٍ إلخ۔
مفرد منصرف صحیح وہ اسم ہے جو مفرد ہو تثنیہ جمع نہ ہو، منصرف ہو غیر منصرف نہ ہو، اور صحیح ہو یعنی اس کے آخر میں1 حرفِ علت نہ ہو۔ جیسے: رَجُلٌ، وَعْدٌ، زَیْدٌ۔
مفرد منصرف جاری مجریٰ صحیح وہ اسم ہے جو مفرد ہو، منصرف ہو اور اس کے آخر میں و