آسان نحو حصہ دوم - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع |
|
۵۳۔ اضافت کی کتنی قسمیں ہیں؟ ۵۴۔ اضافت لفظی کی تعریف مع مثال بیان کرو۔ ۵۵۔ اضافت معنوی کی تعریف مع مثال بیان کرو۔ ۵۶۔ اصلی اضافت کون سی ہے؟ ۵۷۔ اضافت لفظی کیا کام کرتی ہے؟ ۵۸۔ اضافت معنوی کیا کام کرتی ہے؟ ۵۹۔ کون سی اضافت بہ تقدیر حرفِ جر مجرور ہوتی ہے؟الدّرسُ الثاني والأربعون توابع کا بیان تابع وہ دوسرا اسم ہے جس پر وہی اعراب آئے جو پہلے اسم پر آیا ہے اور اعراب کی جہت بھی ایک ہو، پہلے اسم کو متبوع کہتے ہیں۔ توابع پانچ ہیں: صفت ، تاکید، بدل معطوف بہ حرف اور عطف بیان ۔صفت کا بیان