جیسے: أَحَدَ عَشَرَ، سِیْبَوَیْہ، بَعْلَبَکَّ۔
مرکب غیر تقییدی کی تین قسمیں ہیں:
۱۔ مرکبِ بنائی ۔ ۲۔ مرکبِ صوتی ۔ اور ۳۔ مرکبِ منع صرف۔
مرکبِ بنائی وہ ہے جس میں اسناد اور حرفِ ربط کے بغیر دو اسموں کو ملا کر ایک کر لیا ہو مگر دوسرا جزو حرف ِعطف کو اپنے اندر لیے ہوئے ہو۔ یہ أَحَدَ عَشَرَ سے تِسْعَۃَ عَشَرَ تک کے عدد2 ہیں۔
قاعدہ: مرکب بنائی کے دونوں جزو فتحہ پر مبنی ہوتے ہیں، مگر اِثْنَا عَشَرَ کا پہلا جزو معرب 1ہے۔
مرکبِ صوتی وہ ہے جس کا دوسرا جزو صوت (آواز) ہو۔ جیسے: نِفْطَوَیْہ،2 نِفْطَ اور وَیْہ سے مرکب ہے اور وَیْہ کے کچھ معنی نہیں، محض ایک آواز ہے۔
قاعدہ: مرکبِ صوتی کا پہلا جزو فتحہ پر اور دوسرا جزو کسرہ پر مبنی ہوتا ہے۔
مرکب منع صرف وہ ہے جس میں دو اسموں کو اِسناد اور حرفِ ربط کے بغیر ملا کر ایک کر لیا ہو اور دوسرا جزو حرفِ عطف کو اپنے اندر لیے ہوئے نہ ہو۔ جیسے: حَضْرَ مَوْت، حَضْرَ اور مَوْت سے مرکب ہے اور ایک شہر کا نام ہے۔
قاعدہ: مرکب منع صرف کا پہلا جزو ہمیشہ فتحہ پر مبنی ہوتا ہے اور دوسرے جزو پر غیر منصرف والا اعراب3آتا ہے۔
مشقی سوالات