ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
¬امعہ داØ |
|
درس وتدریس کے علاوہ تصنیف اور تالیف کے میدان میں جوکارہائے نمایاں انجام دیں۔یقینا قابل داد ولائق تحسین ہے۔ عربی ‘ اردو‘ فارسی اورپشتو پر یکساں دسترس حاصل تھی۔ اللہ رب العزت نے اسکے قلم میں روانگی‘ سلاست ‘ چاشنی اور فصاحت وبلاغت کے نادر نکتے جوان کی تالیفات کی خصوصیات ہیں۔ موقع بہ موقع اشعار جوان کی خصوصی صفت تھی‘ ودیعت رکھی تھی‘ حالانکہ یہ فضیلت کم لوگوں کونصیب ہوا کرتی ہے۔ انکے قابل ذکر تصنیفات دروس الکافیہ‘ شرح حسامی‘ حیات صدرالمدرسین ‘ نالہ زار‘ ازغی دَ تمنا۔ویرژن تصورات ،ارمانونہ وغیرہ قابل ذکر ہے۔ شعر اور ادب کے بے تاج بادشاہ: حضرت فانی صاحب مرحوم کو دیگر خصوصیات کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے دردمند دل دیا تھا۔اس درد دل کو حضرت فانی صاحب مرحوم نے مختلف زبانوں میں الفاظ کا جامہ پہنا کر عصر حاضر کے بہترین وقادر الکلام شعراء کے صف اول میں اپنے لئے جگہ بنادی۔ آپ کا شاعرانہ کلام ملک بھر کے وقیع رسائل جیسے ماہنامہ ’’الحق‘، ماہنامہ ’’الخیر‘‘ ، ’’خدام الدین‘‘ اور ’’بینات‘‘ وغیرہ میں شائع ہوتا رہا۔ ان کی نظموں اور غزلوں کو بہت کم مدت میں زبردست پذیرائلی ملی‘ آپ عربی‘ فارسی‘ اردو اورپشتو کے قادرالکلام شاعر تھے۔ اردو زبان میں نہایت شگفتہ انداز میں واردات قلبی اور دردِ دل سپرد قلم کرتے رہے۔ دوستوں کی مجلس میں جب موقع اور محل کے مناسب اشعار وردِ زبان ہوتے تو محفل کو کشت زعفران بنادیتے۔ فانی صاحب مرحوم اپنی شاعری کی حقیقت کے بارے میں محترم ڈاکٹر عبدالحئی عارفی ؒکے چنداشعار لکھتے ہیں۔ یہ میرے اشعار یہ ضربات قلب بے قرار ہیں میرے وجدان حسن وعشق کے آئینہ دار شاعری ہے میری تنہائی کا اک شغل لطیف اپنے بزم دل کا خود ساقی ہوں خود ہوں مئے گسار جب ہوا کچھ کیف دل میں کہہ لئے دوچار شعر پھر بقدر ذوق اس کو پڑھ لیا دوچار بار عمربھر میں نے چھپایا ان کومثل راز دل کیا سر محفل سناتا ماجرائے ناگوار یہ نوائے تلخ و شیرین یہ فغان گرم وسرد کیوں کسی اہل نظر کی طبع نازک پہ ہو بار میں ہوں جس عالم میں رہنے دو مجھے اے عارفیؔ محفل اہل ہنر سے دور اور بیگانہ وار اپنے دردِ دل کو یوں چند اشعار میں ذکر کیا ہے: داغ دل پہ یار جانی اور ہے ماجرائے خون فشانی اور ہے یہ نہیں ہے قصہ لیلیٰ وقیس درد کی میری کہانی اور ہے زندہ ہوں لیکن شہید عشق بھی یہ حیات جاودانی اور ہے ہوں مرید میر و غالب شعر میں پھر بھی لیکن رنگ فانیؔ اور ہے