ایک ہی دفعہ پڑھتاہوں ۔ اس سے اس وجہ سے دل اٹھ گیا کہ حضرت نے فرمایا میں نہیں پڑھتا اس وجہ سے کہ اس کے پڑھنے والو ں کو لوگ بزرگ جانتے ہیں ۔ اور جس سے بزرگی ٹپکے اور وہ شرعاً ضروری نہ ہو تو میں اسے پسند نہیں کرتا۔ اس کے متعلق بھی میرے مناسب جو ہوارشاد فرمائیں ۔ اور اگر حضرت کے معمولات جو پنجگانہ نماز کے بعد پڑھتے ہیں میرے لئے مناسب ہوں تو ایک پرچہ پر لکھ دیں یا جہاں یہ آپ کے معمولات مذکورہ لکھے ہوں اس سے مطلع فرمادیں ، کیاکروں حضرت کو تکلیف نہ دیتا مگر طبیعت میں بہت دنوں سے یہ تقاضا ہورہا ہے۔ اس وجہ سے یہ تکلیف دی معاف فرمائیگا۔
تحقیق: میرے نزدیک یہ انہماک۱؎ ہے ۔
(یعنی اتباع میں غلو اور خوامخواہ کی ہوس)
------------------------------
۱؎ تربیت السالک ص۷۶