بنیادی دینی اور تاریخی معلومات ۔ اردو |
|
(۵) پڑوسیوں کے حقوق:- اسلام میں پڑوسی کے تعلق سے بڑی تاکید آئی ہے، روایات میں آتا ہے کہ جو خود شکم سیر ہو اور پڑوسی بھوکا رہے وہ جنت میں داخل نہیں ہوگا، اور یہ بھی فرمایا گیا کہ جس کا پڑوسی اس کی شرارتوں سے محفوظ نہیں ہے خدا کی قسم وہ مؤمن نہیں ہے، پڑوسی کے حقوق میں اس کے ساتھ حسن سلوک، اس کی خبرگیری، اس کی ہم دردی، اس کو کسی بھی طرح تکلیف نہ پہنچانا (مثلاً اس کے گھر کے آگے گندگی نہ پھیلانا، ایسا شور نہ کرنا جس سے اسے اذیت ہو، وغیرہ) سب داخل ہیں ۔ rvr