انسان کو محروم اور بدبخت وجہنمی بنادیتا ہے۔
(۵) جھوٹ:- جھوٹ بولنا، جھوٹی قسم کھانا، جھوٹی گواہی دینا، جھوٹا مذاق کرنا، سب گناہ ہے اور انسان کو برباد کرنے والی چیز ہے۔
(۶) غیبت:- کسی کی پیٹھ پیچھے اس کی برائی کرنا غیبت ہے، قرآن میں غیبت کرنے والے کو اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھانے والا کہا گیا ہے، اور احادیث میں غیبت کو زنا سے بھی بدتر بتایا گیا ہے، غیبت کرنے والے کی توبہ اس وقت تک قبول نہیں ہوگی جب تک وہ شخص معاف نہ کردے، جس کی غیبت کی گئی ہے۔
(۷) چغلی:- دوسرے کی بات نقصان پہنچانے اور لڑانے کی نیت سے نقل کرنا چغلی ہے، احادیث میں ایسے شخص کو جہنمی بتایا گیا ہے۔
(۸) بدگمانی:- کسی کے بارے میں غلط خیال رکھنا اور شک کرنا بہت بڑا گناہ ہے، اس سے اختلاف، لڑائی اور کینہ کا دروازہ کھلتا ہے۔
(۹) زنا:- بدکاری کرنا بہت خطرناک گناہ ہے، اس سے ایمان کا نور جاتا رہتا ہے۔
(۱۰) حرام خوری:- اس میں بہت سارے گناہ آجاتے ہیں :
الف: سود بدترین گناہ ہے جسے اپنی ماں کے ساتھ زنا سے بڑا جرم بتایا گیا ہے۔
ب: رشوت خطرناک جرم ہے جسے لعنت کا عمل اور رشوت لینے والے اور دینے والے دونوں کو جہنمی بتایا گیا ہے۔
ج: خیانت: کسی کی امانت اصل شکل میں واپس نہ کرنا، یہ نفاق کی علامت ہے۔
د: غصب: کسی کی زمین یا جائیداد یا رقم ہڑپ لینا اپنے آپ کو جہنم کا طوق پہنانا ہے۔
ہ: ناپ تول میں کمی کرنا اور ڈنڈی مارنا۔
و: چوری کرنا اور ڈاکہ ڈالنا۔
(۱۱) بدگوئی:- کسی کو برا بھلا کہنا، برے نام سے پکارنا، چڑانا، زبان سے تکلیف