لِلّٰہِ وَلاَ اِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُ‘‘ پڑھیں ۔ اس کے بعد رکوع میں مقررہ تسبیح (سبحان ربی العظیم) پڑھنے کے بعد یہی کلمات ۱۰؍ مرتبہ پڑھیں ، پھر ’’سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہٗ‘‘ اور ’’رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ‘‘ کے بعد ۱۰؍ مرتبہ، اس کے بعد پہلے سجدہ میں تسبیح کے بعد ۱۰؍ مرتبہ، پھر جلسہ (دونوں سجدوں کے درمیان) میں ۱۰؍ مرتبہ، پھر دوسرے سجدہ میں تسبیح کے بعد ۱۰؍ مرتبہ، پھر سجدہ سے اٹھ کر کھڑے ہونے سے پہلے جلسۂ استراحت میں ۱۰؍ مرتبہ یہی کلمات پڑھیں ۔ اس طرح ایک رکعت میں پچھتر مرتبہ یہ کلمات پڑھے جائیں اور چار رکعت میں ۳۰۰ کا عدد پورا ہوجائے گا، یہ طریقہ مشہور روایات سے ثابت ہے۔
(۸) نماز استخارہ: جب کسی شخص کو کوئی اہم معاملہ درپیش ہو اور وہ یہ طے نہ کرپارہا ہو کہ اس کو اختیار کرنا بہتر رہے گا یا نہیں ؟ تو اسے چاہئے کہ استخارہ کرے۔ استخارہ کے معنی خیر طلب کرنے کے آتے ہیں ، یعنی اپنے معاملہ میں اللہ تعالیٰ سے خیر اور بھلائی کی دعا کرے۔ اور اس کا طریقہ پیغمبر ں نے یہ بتلایا ہے کہ دو رکعت نفل نماز پڑھی جائے اس کے بعد پوری توجہ کے ساتھ یہ دعا پڑھے:
اللّٰہُمَّ إِنِّیْ اَسْتَخِیْرُکَ بِعِلْمِکَ وَاَسْتَقْدِرُکَ بِقُدْرَتِکَ وَاَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ الْعَظِیْمِ، فَإِنَّکَ تَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ وَتَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ وَأَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوْبِ، اَللّٰہُمَّ إِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ ہٰذَا الْأَمْرَ خَیْرٌ لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ أَمْرِیْ، أَوْ قَالَ عَاجِلِ أَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاقْدُرْہُ لِیْ وَیَسِّرْہُ لِیْ ثُمَّ بَارِکْ لِیْ فِیْہِ، وَإِنْ کُنْتَ تَعْلَمُ أَنَّ ہٰذَا الأَمْرَ شَرٌّ لِیْ فِیْ دِیْنِیْ وَمَعَاشِیْ وَعَاقِبَۃِ أَمْرِیْ أَوْ قَالَ عَاجِلِ أَمْرِیْ وَاٰجِلِہٖ فَاصْرِفُہُ عَنِّیْ وَاصْرِفْنِیْ عَنْہُ وَاقْدِرْ لِیَ الْخَیْرَ حَیْثُ کَانَ ثُمَّ رَضِّنِیْ بِہٖ۔ (بخاری شریف)
دعا پڑھتے ہوئے جب ہٰذا الأمر پر پہنچے تو دونوں جگہ اس کام کا دل میں دھیان