وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصَّالِحِیْنَ، اَشْہَدُ اَنْ لَّآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَاَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُوْلُہٗ پڑھیں ۔
نوٹ: تشہد میں جب اَشْہَدُ پر پہنچیں تو بیچ کی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بنالیں ، اور لَآ اِلٰہَ کہتے ہوئے شہادت کی انگلی اٹھائیں ، اور اِلَّا اللّٰہُ پر انگلی جھکادیں ، مگر حلقہ کی حالت کو نماز کے اخیر تک برقرار رکھیں ۔ (ابن ماجہ رقم: ۹۱۱، بحوالہ: کتاب الدعاء ۲۰۳)
پھر: درود شریف: اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَدٍ وَّعَلٰیٓ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰیٓ اِبْرٰہِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔
اَللّٰہُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلیٰ اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰیٓ اِبرٰہِیْمَ وَعَلٰیٓ اٰلِ اِبْرٰہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ پڑھیں ۔
درود شریف کے بعد دعائے ماثورہ:
اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ ظَلَمْتُ نَفْسِیْ ظُلْماً کَثِیْراً وَلَا یَغْفِرُ الذُّنُوْبَ اِلاَّ اَنْتَ فَاغْفِرْلِیْ مَغْفِرَۃً مِّنْ عِنْدِکَ وَارْحَمْنِیْ اِنَّکَ اَنْتَ الْغَفُوْرُ الرَّحِیْمُ پڑھیں ۔
پھر اَلسَّلاَمُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ کہتے ہوئے پہلے دائیں جانب پھر بائیں جانب سلام پھیریں ۔
نوٹ: مذکورہ طریقہ ایک رکعت کا بیان کیا گیا ہے، دوسری رکعت بھی اسی طرح سے پڑھی جائے گی۔ اگر تین یا چار رکعت والی نماز پڑھ رہے ہوں تو ’’التحیات‘‘ کے بعد فوراً تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوجائیں اور بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق بقیہ رکعتیں پوری کرکے قعدۂ اخیرہ میں بیٹھ جائیں ۔ (فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورۂ فاتحہ پڑھیں اور کوئی سورت نہ ملائیں ، اور فرض کے علاوہ بقیہ نمازوں میں تیسری اور چوتھی