(۲) حضرت سودہ بنت زمعہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا: حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کی زندگی میں آپ نے کوئی دوسرا نکاح نہیں فرمایا، حضرت خدیجہ کی وفات کے بعد ہجرت سے تین سال قبل آپ نے حضرت سودہ سے نکاح فرمایا، ۲۳ھ میں حضرت عمر کے دورِ خلافت میں مدینہ منورہ میں ان کا انتقال ہوا۔
(۳) حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا: نبوت کے دسویں سال مکہ مکرمہ میں آپ نے ان سے نکاح فرمایا، اس وقت ان کی عمر ۶؍سال تھی، ہجرت کے آٹھ ماہ بعد ۱ھ میں رخصتی ہوئی، اس وقت ان کی عمر ۹؍سال تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویوں میں یہ واحد خاتون ہیں جو غیرشادی شدہ کنواری تھیں ، باقی تمام بیویاں بیوہ یا مطلقہ تھیں ، یہ ۹؍سال آپ کی زوجیت میں رہیں ، آپ کی وفات کے وقت ان کی عمر ۱۸؍سال تھی، ۵۷ھ میں ۶۶؍سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں ان کی وفات ہوئی۔
(۴) حضرت حفصہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا: ۳ھ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کے سابق شوہر کی وفات کے بعد نکاح کیا، ساٹھ سال کی عمر میں ۴۵ھ میں ان کی وفات مدینہ منورہ میں ہوئی۔
(۵) حضرت زینب بنت خزیمہ (ام المساکین): ۳ھ میں آپ نے ان سے ۵۰۰؍درہم مہر پر نکاح کیا، نکاح کو دو یا تین ماہ گذرے تھے کہ ان کا انتقال ہوگیا، اس وقت ان کی عمر ۳۰؍ سال تھی، آپ نے خود ان کی نماز جنازہ پڑھائی۔
(۶) حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا: شوال ۴ھ میں آپ نے ان سے نکاح کیا، ۸۴؍سال کی عمر میں ، ۵۸ھ میں ان کی وفات ہوئی، ازواجِ مطہرات میں سب سے آخر میں وفات پانے والی خاتون یہی ہیں ۔
(۷) حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا: یہ آپ کی پھوپھی زاد بہن تھیں ، آپ کی پھوپھی امیمہ بنت عبدالمطلب کی بیٹی تھیں ، ۴ھ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ان سے