۱۸۔ مبتدا اکثر کیسا ہوتا ہے اور خبر کیسی؟ ۱۹۔ نکرہ کب مبتدا بن سکتا ہے؟
۲۰۔ جب جملہ خبر ہو تو کیا چیز ضروری ہے؟ ۲۱۔ ایک مبتدا کی کتنی خبریں آسکتی ہیں؟
۲۲۔ کیا مبتدا کو حذف کرسکتے ہیں؟ ۲۳۔ کیا خبر کو حذف کر سکتے ہیں؟
۲۴۔ حروفِ مشبہ بالفعل کتنے ہیں اور ان کا عمل کیا ہے؟
۲۵۔ إِنَّ کہاں آتا ہے اور کیا کام کرتا ہے؟ ۲۶۔ أَنَّ کہاں آتا ہے اور کیا کام کرتا ہے؟
۲۷۔ لام تاکید مفتوح کہاں زائد آتا ہے؟
۲۸۔ کَأنَّ تشبیہ کے لیے کب ہوتا ہے؟ ۲۹۔ کَأَنَّ شک وگمان کے لیے کب ہوتا ہے؟
۳۰۔ لَیْتَ کے معنی مع مثال بیان کرو۔ ۳۱۔ لٰـکِنَّ کے معنی مع مثال بیان کرو۔
۳۲۔ لَعَلَّ کے معنی مع مثال بیان کرو۔ ۳۳۔ افعالِ ناقصہ کتنے ہیں اور کیا ہیں؟
۳۴۔ افعالِ ناقصہ کا عمل کیا ہے؟ ۳۵۔ کَانَ کیا کام کرتا ہے؟
۳۶۔ صَارَ کیا کام کرتا ہے؟
۳۷۔ أَصْبَحَ، أَمْسیٰ، أَضْحیٰ، ظَلَّ، بَاتَ کیا کام کرتے ہیں؟
۳۸۔ مَافَتِئَ، مَا انْفَکَّ، مَا بَرِحَ اور مَا زَالَ کیا کام کرتے ہیں؟
۳۹۔ مَا دَامَ کس لیے ہے؟ ۴۰۔ لَیْسَ کیا کام کرتا ہے؟
۴۱۔ عَادَ، آضَ، رَاحَ، اور غَدَا کے کیا معنی ہیں؟
۴۲۔ مَا و لَا مشابہ بہ لیس کا کیا عمل ہے؟ ۴۳۔ ما کس پر داخل ہوتا ہے؟
۴۴۔ لا کس پر داخل ہوتا ہے؟ ۴۵۔ لائے نفی جنس کی تعریف مع مثال بیان کرو۔