لانا دونوں طرح درست ہے۔ جیسے: زَیْدٌ أَفْضَلُ النَّاس، الزَیْدَانِ أفْضَلُ/ أفْضَلَا النَّاسِ، الزَیْدُوْنَ أَفْضَلُ أَفْضَلُو النَّاس، ہِنْدٌ أَفْضَلُ / فُضْلَی النِسَاء، الہِنْدَانِ أَفْضَلُ / فُضْلَیَا النِسَاء، الہِنْدَاتُ أفْضَلُ / فُضْلَیَاتُ النِسَاء۔
مشقی سوالات
۱۔ تابع کی تعریف بیان کرو۔
۲۔ متبوع کس کو کہتے ہیں؟
۳۔ توابع کتنے ہیں؟
۴۔ صفت کی تعریف مع مثال بیان کرو۔
۵۔ صفت کئی طرح کی ہوتی ہے؟
۶۔ صفت بحال موصوف کتنی باتوں میں موصوف کے ساتھ مطابق ہوتی ہے؟
۷۔ صفت بحال متعلق موصوف کتنی باتوں میں موصوف کے ساتھ مطابق ہوتی ہے؟
۸۔ اور کتنی باتوں میں فعل کے مشابہ ہوتی ہے؟
۹۔ اور مشابہت کا کیا مطلب ہے؟ مثال سے واضح کرو۔
۱۰۔ تاکید کی تعریف اور مثال بیان کرو۔
۱۱۔ مؤکَّد، مؤکِّد کس کو کہتے ہیں؟
۱۲۔ تاکید کی دونوں قسموں کی تعریف مع اَمثلہ بیان کرو۔