ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
یہ گلستان تازہ تر ہو یا الہی تاابد سالِ ھجری یک ہزار وبست ویک برچار صد سیزدہ از ماہ شعبان روزِ جمعہ راببیں کس قدر ہے باعث صد خیر و برکت یہ برس تابکے یہ دل رہے گا قیدی بند قفس ہر طرف شور مبارک باد ہے اے ہم نفس چار جانب ہیں خوشی کے زمزے اے ہم نشیں باعث تسکین جاں ہو اب یہ دلہن کا ورود وجہ آرام جگر ہو یاالہیٰ یا ودود بہر راشد اللہ اللہ اس عروسہ کا وجود ہو اسی سے رونق خانہ دو بالا اے متیں لمحہ لمحہ ہر گھڑی ہو تم پہ رحمت کا نزول بخش دے دلہن کومولا سیرت زہرہ بتول ہیں یہ جذبات محبت گریہ ہوجائیں قبول اے خوشا یہ سنت والائے ختم المرسلیں نو عروسی کا یہ جوڑا چشم بد سے الاماں مشتری و ماہ کا سعدین کا گویا قراں اور آثار سعادت اس خوشی سے ہیں عیاں اللہ اللہ یہ نصیبہ ہمسر ماہ مبیں یہ خوشی ہو وجہ عز وجاہ و عظمت ہر قدم پیش کرتے ہیں مبارکباد تجھ کو دم بدم باخلوص و بامحبت اے مدیر محترم جامعہ حقانیہ الحق کے جملہ قارئیں یہ مرے اشعار ہیں گویا تیرے سہرے کے پھول اس کے رنگوں میں مرے خونِ جگر کا ہے شمول فانی عاجز کی جانب سے یہ تحفہ ہو قبول ہے بہار آگیں سدا اس پر خزاں آتی نہیں ٭ ٭ ٭