ماہنامہ الحق مارچ اپریل مئی 2014ء |
امعہ دا |
|
رہبرِشریعت ولی کامل حضرت مولانا عزیزالرحمن ہزاروی دامت برکاتہم کو دعوتِ خطا ب دیا‘ حضرت شیخ ہزاروی نے حمدوصلوۃ کے بعد فرمایا : کل نفس ذائقۃ الموت۔ محترم علما کرام ، مشائخ عظام اور طلبا عزیز! تقریر کاوقت نہیں ہے ہمارے محترم شیخ التفسیر حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب اور شیخ الحدیث حضرت مولانا مغفوراللہ صاحب تشریف فرما ہیں جامعہ دارالعلوم حقانیہ حقانیہ علم وعرفان ، انوارات وتجلیات اور رشدوہدایت کامرکزہے ۔ مولانا محمد ابراہیم فانی ایک عجیب ہستی تھے ، ان کے والد مکرم حضرت مولانا عبدالحلیم صاحب صدر المدرسین تھے وہ بھی عجیب وغریب انسان تھے ۔ میرے بھا ئیو! وفاداری بہت بڑی نعمت ہے ، اس باپ اور بیٹے نے دارالعلوم کے ساتھ بہت وفاداری کی ہے ۔ مولانا فانی کو قدرت نے عجیب صفات سے نوازاتھا ، ادیب تھے ، مصنف تھے ، نعت خواں تھے ، درود شریف سے عجیب محبت تھا، ایک مرتبہ مجھے پیغام بھیجا کہ ہزار مرتبہ درود شریف پڑھنا میرا معمول ہے اور میں نے اپنی زندگی کے کل گزشتہ دنوں کا حساب لگایاہے اور ہر روز کے حساب سے درود شریف پورا کیاہے ۔ یہ امتحانات بھی اللہ تعالی کے عجیب احسان ہوتے ہیں ، ساری زندگی امتحانات میں رہے مگر صبر کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ۔ آپ حضرات جو تشریف لائے ہیں تو یہ اس لیے کہ دارلعلوم حقانیہ کے استاد حدیث تھے آپ میں بھی بہت ساروں کا ان سے تعلق ہوگا، یہ آپ کادارالعلوم سے قلبی تعلق ہے کہ اس قدر کثیر تعدادمیں شرکت کی ایسے جنازے جیسا کہ میت کیلئے باعث مغفرت ہوتے ہیں ایسے شرکا کے لیے بھی اجر وثواب اور رضاے الہی کاسبب ہوتے ہیں۔ اللہ تعالی کروڑہا درجات نصیب فرمائے آپ سے بھی اس موقعہ پر یہی التجاہے کہ دارالعلوم سے وفاکریں۔ آج میرے ایک استاد مولانا غلام ربانی صاحب بھی وفات پاگئے ہیں ان کانمازِ جنازہ پانچ بجے ہے ۔ سب حضرات مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ کر فانی صاحب کو ایصالِ ثواب کردیں حضرت شیخ ؒ(شیخ الحدیث مولانا محمد زکریا) نے لکھا کہ ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ کا ایصالِ ثواب میت کی مغفرت فرماتاہے ۔ اس لیے میں نے خود مجاہد ملت مولانا غلام غوث ہزاروی کو دیکھاہے کہ ہمیشہ ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھتے جب کبھی کسی بزرگ عالم کا وفات ہوتا تو انہی کو ایصال ثواب کرتے ایک مرتبہ مجھے کہا کہ اتنے مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھ لو تاکہ ستر ہزار پورا ہوجائے ۔ توآپ بھی کوشش کریں اور ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھیں اپنے والدین اور اساتذہ کو ایصال ثواب بھی کرتے جائیں اور اپنے لیے بھی ذخیرہ کرتے جائیں ۔اللہ تعالی فانی صاحب کامغفرت فرمائیں اور اعلی علیین میں بہترین مقامات سے نوازے۔ حضرت شیخ مولانا عزیز الرحمن ہزاروی مدظلہ کے بیان کے بعد مولانایوسف شاہ حقانی نے حضرت مولاناحامدالحق حقانی سابقہ ایم این اے کو دعوت دی۔مولاناحامدالحق نے فرمایا: