معاملات میں ناحق مداخلت کرنا۔
عام طور پر چونکہ یہ باتیں خودپسندی سے پیدا ہوتی ہیں اس لیے یہ بات بھی صاف کردی گئی کہ سب ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں ،کسی کو کسی دوسرے پر کوئی امتیاز حاصل نہیں ، اگر امتیا زہے تو صرف تقویٰ کی بنا پر، اور تقویٰ خود پسندی پر کاری ضرب لگاتا ہے۔
اخیر میں یہ بات بھی وضاحت کے ساتھ بیان کردی گئی کہ انسان کا خود اپنے بارے میں ایمان اور تقویٰ کا دعویٰ کرنا کافی نہیں ، اس کے لیے دلیل چاہیے اور وہ دلیل ایسا یقین ہے کہ اس کے بعد پھر جان و مال کی قربانی آسان ہوجائے، یہ سچائی کی علامت ہے، اور اگر اللہ نے کسی کو توفیق عطا فرمادی ہے تو اس کو اللہ کا شکر کرنا چاہیے، اس میں کسی کی شان کو کوئی دخل نہیں ، جو ملتا ہے محض اللہ کے فضل سے اور توفیق سے ملتا ہے، اور یہ سب کچھ دل کی گہرائیوں سے ہونا چاہیے، جو صورت حقیقت سے خالی ہو وہ اللہ کے یہاں مقبول نہیں ، اور اللہ زمین و آسمان کے ڈھکے چھپے سے بھی واقف اور اندر باہر کے سب کاموں سے بھی واقف ہے۔
K