قرآن مجیدکی تعلیمات
قرآن مجید اﷲ کی آخری کتاب ہے، جس کو اﷲ نے دنیا میں بسنے والے تمام انسانوں کے لیے اپنے آخری نبی حضرت محمد مصطفی صلی اﷲ علیہ وسلم پر اتارا ہے، اس کو ’’ھدی للناس‘‘ بھی کہا گیا ہے، تمام لوگوں کے لیے وہ ایسا راستہ ہے جو اس کو اختیار کرے گا وہ دنیا و آخرت کی زندگی میں اپنی مراد کو پائے گا، اس کو اختیار کرنے والے متقی پرہیزگار کہلاتے ہیں ، ان کی زندگی پاکیزہ اور محتاط ہوتی ہے، وہ ہمہ وقت اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں ، گویا کہ اس سے فائدہ اٹھانے والے متقی ہوتے ہیں اور عملاً ایسے ہی لوگوں کو اس سے راستہ ملتا ہے اسی لیے دوسری جگہ اس کو ’’ھُدَیٰ لِّلْمُتَّقِیْنَ‘‘ یعنی متقیوں کے لیے ہدایت کہا گیا ہے۔
قرآن مجید کی سب سے پہلی دعوت توحید کی ہے، ہر ہر زمانے میں اﷲ نے اپنے پیغمبروں کو اسی کے لیے بھیجا، ہر ایک کی دعوت یہی تھی {یَـٰا قَوْمِ اعْبُدُوْا اﷲَ مَا لَکُمْ مِنْ إِلٰہٍ غَیْرُہٗ}(۱) (اے میری قوم کے لوگو! اﷲ کی بندگی کرو اس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں )، قرآن مجید کی بیشتر آیتوں میں اﷲ کی وحدانیت کو صاف صاف بیان کیا گیا ہے، مثالوں سے اس کی ربوبیت کو بتایا گیا ہے، اﷲ کی ذات اور اس کی صفات میں شرک کی جگہ جگہ مذمت کی گئی ہے اور صاف صاف کہہ دیا گیا ہے: {إِنَّ اﷲَ لاَ یَغْفِرُ أَنْ یُّشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذَلِکَ لِمَنْ یَّشَآئُ}(۲) (اﷲ اس کو نہیں معاف کرے گا کہ اس کے ساتھ شرک کیا جائے اور اس کے علاوہ جسے چاہے گا معاف
------------------------------
(۱) سورہ اعراف/۶۵ (۲) سورہ نساء/۴۸