خیال کا منشا میرا فساد مذاق یا اختلاف مذاق ہوسکتا ہے بہرحال دونوں کے مذاق میں اختلاف بعید ہوگیا اور یہ مانع ہے ان فوائد سے جو مقصود ہیں اس تعلق سے اس لئے خیر خواہانہ مشورہ دیتا ہوں کہ اگر ان تحقیقات کی خدمت مجھ سے لی جاوے تو تعلق اصلاح کسی اور جگہ پیدا کیا جاوے پھر آپ کے سوالات کو ایسی نظر سے دیکھوں گا جیسے عام اہل علم سے مکاتبت ہوتی ہے ا ور انقباض بالکل نہ ہوگا ، اور بجائے رعایت ادب کے ضابطہ بھی برتوں گا اور اگر اس تعلق کے ابقا کو مصلحت سمجھا جاوے توان تحقیقات کو جس میں مناظرہ کا رنگ پیدا ہوجاتا ہے بالکل حذف کیاجاوے ، یہ دونوں متضاد ہیں جو جمع نہیں ہوسکتے۔۱؎
------------------------------
۱؎ النور ، شعبان رمضان شوال ۱۳۵۲ھ تربیت السالک ص ۱۶ ج۳