دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
اس پوری تفصیل سے اچھی طرح یہ بات سمجھی جاسکتی ہے کہ دیگر کتب فضائل اعمال کی طرف یہ کتاب یعنی فضائل تجارت اور فضائل انفاق(فضائل صدقات) بھی بڑی اہمیت کی حامل ہیں جن کو حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے بڑے اہتمام سے لکھوایا تھا ، اس لئے مناسب بلکہ ضروری معلوم ہوتا ہے کہ فضائل اعمال کی دوسری کتابوں کی طرح ان کتابوں کی بھی تعلیم کااہتمام کیاجائے، مقامی طور پر بھی اور خروج کے زمانے میں بھی انفراداً بھی اور اجتماعاً بھی، فضائل انفاق،(یعنی اللہ کے راستہ میں خرچ کرنے کے فضائل)یہ عنوان بہت مختصر تھا لیکن شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریاؒ نے اس کو پھیلاکر دوجلدوں میں فضائل صدقات کے نام سے تحریر فرمایا اور فضائل انفاق کو بھی اسی کتاب کا ایک جزء بنادیا، ضرورت اور مصلحت سمجھی جائے تو صرف فضائل انفاق اور رسائل فضائل تجارت اور راہ نجات وجزاء الاعمال اور صفائی معاملات ایک ساتھ شائع کردیئے جائیں تاکہ عمومی طور پر ان کی تعلیم میں سہولت ہو۔’’فضائل تجارت‘‘ کے ساتھ ’’صفائی معاملات ‘‘اور ’’معارف الحدیث جلد۷‘‘ کی تعلیم کی بھی ضرورت حضرت شیخ رحمۃ اللہ علیہ کی ذکر کردہ تفصیل سے یہ بات معلوم ہوئی کہ ’’فضائل تجارت‘‘ کا اصل ابتدائی مسودہ جس کو حضرت شیخ ؒ حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ کی خدمت میں لے کر مرکز نظام الدین تشریف لے گئے تھے اور علالت کی وجہ سے سنانہ سکے بلکہ وہیں چھوڑآئے کہ موقع ملنے پر دوسرے حضرات حضرتؒ کو سنادیں گے لیکن اسی اثناء میں حضرت مولانامحمدالیاسؒ کی وفات ہوگئی اور وہ مسودہ بھی کافی تلاش کے بعد بھی نہ مل سکا، دوسری مرتبہ از سرنومحنت کرکے اس رسالہ کو حضرت شیخؒ نے تیار کیا، پہلے جو مضامین لکھے گئے وہ بھی یاد نہ آئے، افسردہ طبیعت کے ساتھ بیماری کی حالت میں جس طرح بن پڑا اس کو پورا