دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
لوگوں میں مصالحت اور اتحاد واتفاق کرانے کی بھی کوشش کیجئے! حضرت مولاناالیاس صاحبؒکے پیش نظر یہ بھی تھا کہ اگر کسی علاقہ یا کسی خاندان اور کسی معاشرے میں آپس میں اختلافات اور لڑائی جھگڑے قائم ہیں تو ہمارے تبلیغی احباب اور مخلصین کی جماعتیں جماعت کی شکل میں جاکر ان میں صلح وصفائی اور اتحادواتفاق کرانے کی کوشش کریں کیوں کہ یہ بھی اہم کام ہے، خود رسول اللہﷺ نے اس کام کو اہتمام سے کیا ہے۔حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ کے ملفوظات میں : ’’کرنال‘‘( ایک موضع کا نام ہے اس)کے بارے میں فرمایاکہ(وہاں )جماعتیں جائیں اور نواب لوگوں میں مصالحت کرادیں …آپس میں مصالحتیں کراؤ اس طرح طاقتیں جمع ہوتی چلی جائیں گی۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ ص۲۴۳)مدارس ومکاتب اور خانقاہوں کے قیام کی بھی فکر کیجئے اسی طرح حضرت مولانامحمد ا لیاس صاحبؒ مدارس اور خانقاہوں کے قائم کرنے کی بھی ہدایت فرماتے تھے، اور غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ کا بھی جذبہ رکھتے تھے اور ہدایت فرماتے تھے کہ غیر مسلموں کے ساتھ وہ حسن سلوک کرو کہ اسلام کا حسن دیکھ کر وہ خود اسلام میں داخل ہونے لگیں ، موقع ملنے پر مناسب انداز میں ان کو اسلام کی دعوت بھی دے دیا کرو چنانچہ حضرت مولاناالیاس صاحبؒایک موقع پر ارشاد فرماتے ہیں : ’’میوات کے اندر تین چیزیں اہم ہیں ، مدارس، خانقاہیں ، غیر مسلم میں اسلام پیش کرنا‘‘ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولاناالیاس صاحبؒص۸۲) دوسری جگہ ارشاد فرماتے ہیں : ’’میوات میں (یعنی جہاں تبلیغی کام مضبوط ہوگیا ہو وہاں ) حسب ذیل نمبروں کا