دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
چند کتابوں کو نصاب تبلیغ میں داخل کرنے کی واقعی ضرورت عوام کی اصلاح وتربیت کے لئے حکیم الامت حضرت تھانویؒ نے جو کتابیں لکھی ہیں وہ واقعی بہت آسان ہیں ، مثلاً بہشتی زیور، تعلیم الدین، حیات المسلمین وغیرہ، اور یہ کتابیں ایسی ہیں کہ ان کو تبلیغی جماعت کے نصاب اور ترتیب میں شامل ہونا چاہئے، خصوصاً ’’تعلیم الدین‘‘ اور’’ حیاۃ المسلمین ‘‘کیوں کہ اس میں دین کی ضروری باتیں اور شریعت کے تمام اہم شعبوں کو حدیث پاک کی روشنی میں آسان اسلوب میں بیان کیا گیا ہے۔’’تعلیم الدین‘‘ کتاب کی خصوصیت ’’تعلیم الدین‘‘ کتاب نہایت مختصر رسالہ ہے جس میں عقائد وعبادات، معاملات، معاشرت، سیاست واخلاق یعنی دین کے پانچوں اہم شعبوں کو حدیث کی روشنی میں اختصار سے بیان کیا گیا ہے، اس کتاب میں بیان کردہ ہر عقیدہ، ہر معاملہ، ہر ادب، اور ہر ہدایت حدیث پاک سے ماخوذ ہے، ہر معاملہ اور ہر ہدایت وادب سے متعلق حاشیہ میں حدیث پاک بھی بعض نسخوں میں ذکر کی گئی ہے جس حدیث سے وہ ہدایت اور ادب مستفاد ہوتا ہے، اس لئے اس کتاب کو بھی تبلیغی نصاب میں داخل ہونا نہ صرف مناسب بلکہ حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ کی ہدایت کے مطابق ضروری معلوم ہوتا ہے۔’’حیات المسلمین‘‘ کتاب کی خصوصیت اسی طرح دوسری کتاب’’حیات المسلمین‘‘ اتنی اہم کتاب ہے کہ قرآن پاک اور احادیث مبارکہ کی روشنی میں پورے دین وشریعت کے اہم مضامین کو اختصار اورجامعیت کے ساتھ آسان اسلوب میں بیان کیا گیا ہے، جس سے مسلمانوں کو دینی ودنیوی دونوں طرح کی فلاح حاصل ہو، اس کتاب کے متعلق خود حکیم الامت حضرت تھانویؒ ارشاد فرماتے ہیں :