دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
تقریظ وتائید حضرت مولانا مفتی ابوالقاسم صاحب نعمانی مدظلہ‘ (مہتمم دارالعلوم دیوبند) ’’دعوت وتبلیغ کی ضرورت واہمیت اور اس کے مقاصد،اور اس کے کام کے ذریعہ پورا دین زندہ کرنے کا طریقہ‘‘اور’’دعوت وتبلیغ کے اصول وآداب‘‘’’اللہ کے راستے میں نکلنے والوں کے لئے خصوصی ہدایات وآداب اور دعوت وتبلیغ کے مختلف طریقے‘‘’’علماء کا مقام اور ان کی ذمہ داریاں ‘‘ جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری ندوی(استاد حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) کی تازہ کتابیں ہیں ،کتاب کا موضوع نام سے ظاہر ہے اور اس ضمن میں کئی اہم علمی بحثیں اور اہم مسائل بھی زیر بحث آگئے ہیں ،مثلاً جہاد کی حقیقت اور اس کے اقسام ،فی سبیل اللہ کی تشریح اور اس کا مصداق،اور تعلیم وتربیت کے مختلف طریقے وغیرہ اور یہ سارے امور مبلغ اسلام حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلویؒ کے افادات سے منتخب اور ماخوذ ہیں ،انشاء اللہ یہ کتاب ان عنوانات کو سمجھنے اور افراط وتفریط سے محفوظ رہنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ مکرمی جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری جن کو اس کام کا بہت اچھا سلیقہ اور تجربہ بھی ہے اور اس بات کی فکر بھی ہے کہ دعوت کی یہ محنت جس کے بہترین ثمرات پوری دنیا میں دیکھے جارہے ہیں اپنی اصل راہ سے ہٹ کر فائدوں سے محرومی یادینی نقصان کا سبب نہ بن جائے ،انہوں نے جس طرح اس سے قبل اس سلسلہ کے چند رسائل مرتب فرمائے ہیں ،یہ رسالہ بھی اسی نوعیت کا ہے ،اور اس کا م کی اس وقت شدید ضرورت تھی۔ اس رسالہ میں مفتی صاحب نے دعوت وتبلیغ کی ضرورت واہمیت اور اس کے