دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
مساعی (کوششوں ) کے بارے میں بڑی امیدیں دلا رہی ہیں ۔ (مولانا محمد الیاس صاحبؒ اور ان کی دینی دعوت ص ۲۳۳)سارا کام اللہ ہی کرتا ہے، اللہ کی مشیت کے بغیر انبیاء بھی کچھ نہیں کرسکتے اپنی کمزوری مت دیکھو، کام کرو اور اللہ پر بھروسہ رکھو حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : حق تعالیٰ ہماری تمھاری محبت میں اخلاص پیدا فرماویں ، میاں جی محمد داؤد صاحب کو بعد سلام کے یہ سمجھا دیں کہ درحقیقت جو کچھ بھی کام کرنے والے ہیں وہ باری تعالیٰ ہیں ، نہ انبیاء بغیر اس کی مشیت کے کچھ کر سکتے ہیں ،اگرچہ ہزار کوشش کریں ، اور نہ اولیاء اور نہ بڑی سے بڑی قوت والے ، غرض بغیر اللہ کی مشیت کے کوئی بھی دنیا بھر میں کچھ نہیں کرسکتا، اور حق تعالیٰ میں سب قدرت ہے کہ چھوٹے چھوٹے ابابیل پرندوں کو ہاتھیوں پر فتح دلوادی، تو جب کہ حق تعالیٰ ہی کام کرتے ہیں اور قوت وزور کو کچھ دخل نہیں ہے ، تو اگرچہ تم کتنے ہی ضعیف ہو ممکن ہے کہ حق تعالیٰ تم سے وہ کام لیں جو بڑے بڑے واعظوں سے نہ ہو سکے، اور اگر حق تعالیٰ کسی کام کو لینا نہیں چاہتے تو چاہے انبیاء بھی کتنی کوشش کرلیں تب بھی ذرّہ نہیں ہل سکتا، اور اگر کرنا چاہیں تو تم جیسے ضعیف سے بھی وہ کام لے لیں جو انبیاء سے بھی نہ ہوسکے، غرض جب کہ ہمارے پاس تمھارے جیسے ضعیف ہیں تو حق تعالیٰ تمھیں سے سب کام لے لیں گے تم اپنا کام کئے جاؤ، اور اپنی خستہ حالی اور ضعف پر ہرگز نظر نہ کرو اور ظاہر میں کوشش کرو اور باطن میں اللہ کی طرف رجوع کرو۔ بندہ محمد الیاس عفی عنہ، بقلم حبیب الرحمن ۱۹؍ جنوری ۱۹۲۹ ء (مکاتیب مولاناشاہ محمد الیاس صاحبؒ ص۱۰۷)