دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
’’فضائل تجارت‘‘ و’’فضائل انفاق وصدقات‘‘ کی تعلیم کا بھی اہتمام کیجئے! کتب ’’فضائل اعمال‘‘ یعنی حکایات صحابہ، فضائل قرآن، فضائل نماز، فضائل ذکر وغیرہ سب شیخ الحدیث حضرت مولانامحمدزکریا صاحبؒ کے تصنیف کردہ ہیں ان رسائل کی خصوصیت یہ ہے کہ حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ کی ہدایت اور ان کے تقاضے کی بنا پر لکھے گئے ہیں ، حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے بڑے اہتمام اور تاکید سے حضرت شیخ ؒ سے ان رسائل کو لکھوایا ہے،( جیسا کہ خود حضرت شیخ ؒ نے ان رسائل کے مقدمہ اور تمہید میں اس کا اظہار فرمایا ہے) اور ان رسائل کے طبع ہوجانے کے بعد اپنے دعوت وتبلیغ سے منسلک تمام ساتھیوں کو ان رسائل کے پڑھنے اور تعلیم کرنے کی حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے خود تاکیدی ہدایت باربار مختلف مکاتیب میں کی ہے،ملاحظہ ہو: (مکاتیب حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒص۲۸،۵۳، ۴۰، ۹۲، جمع کردہ مولاناسیدا بوالحسن علی ندویؒ) ان رسائل کے علاوہ حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ نے حضرت شیخ ؒ کو دو رسالوں کے اور بھی لکھنے کا حکم دیا تھا، ایک ’’فضائل تجارت‘‘ دوسرے ’’فضائل انفاق‘‘(یعنی اللہ کے راستے میں خرچ کرنے کے فضائل)چنانچہ حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒ کے حکم کی تعمیل میں حضرت شیخ ؒنے فضائل تجارت کو مسودہ کی شکل میں مرکز نظام الدین دہلی حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒکو سنانے کی غرض سے لے گئے، لیکن وہ زمانہ حضرتؒ کی شدید علالت کا تھا، ایسی علالت کہ اس سے پھر افاقہ نہ ہوسکا اور حضرت مولاناؒ دنیاسے تشریف لے گئے، رحمہ اللہ تعالیٰ، اسی ہماہمی میں حضرت شیخؒ کا لکھا ہوا وہ مسودہ بھی غائب ہوگیا اور کافی تلاش کے بعد بھی نہ مل سکاجس کا شیخ الحدیث حضرت مولانامحمد زکریاؒ کو بڑاافسوس تھا۔ حضرت مولانامحمدالیاس صاحبؒکی تاکیدی ہدایت اور اُمت کی واقعی ضرورت کے پیش نظر