دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
باب ۲ تبلیغی جماعت کے مقاصد ہماری تحریک کا مقصد امت میں ایمان کی روشنی پہنچانا فرمایا :ہمارا کام دین کا بنیادی کام ہے ،اور ہماری تحریک درحقیقت ایمان کی تحریک ہے ، آج کل عام طور سے جو اجتماعی کام ہوتے ہیں ان کے کرنے والے ایمان کی بنیاد کو قائم فرض کرکے امت کی اوپر کی تعمیر کرتے ہیں ، اور اوپر کے درجہ کی ضروریات کی فکر کرتے ہیں ، اور ہمارے نزدیک امت کی اول ضرورت یہی ہے کہ ان کے قلوب میں پہلے صحیح ایمان کی روشنی پہنچ جائے۔(اس کے بعد دوسرے کام کئے جائیں ، کیونکہ بنیاد کی پختگی کے بغیر عمارت کمزور ہوگی ) ( ملفوظات مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص ۷۷ ملفوظ ۹۰) فرمایا :اللہ کے بندوں کو اور خاص کر غافلوں اور بے طلبوں کو اللہ کی طرف لانااور اللہ کی باتوں کو فروغ دینے کے لئے جان کو بے قیمت کرنے کا رواج دینابس یہی ہماری تحریک ہے اور یہی ہم سب سے کہتے ہیں ۔ ( ملفوظات مولانا محمد الیاس صاحبؒ ص ۱۳۷ ملفوظ ۱۵۹)ہماری تحریک کا اصل مقصد لوگوں میں دین کی طلب و قدر پیدا کرنا ہے فرمایا :ہمارے نزدیک اس وقت امت کی اصل بیماری دین کی طلب وقدر سے ان کے دلوں کا خالی ہونا ہے ، اگر دین کی فکر و طلب ان کے اندر پیدا ہوجائے اور دین کی اہمیت کا شعور واحساس ان کے اندر زندہ ہوجائے تو ان کی اسلامیت دیکھتے دیکھتے سر سبز