دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
عرض آنکہ حسبِ ارشاد سامی یہاں سے نٹوں کی تبلیغ و تعلیم کے واسطے مولوی ہدایت خاں صاحب و قاری احسان صاحب کو روانہ کیا تھا، امید ہے کہ پہنچے ہوں گے ، مگر ابھی تک ان کی کیفیت معلوم نہیں ہوئی، چونکہ آٹھ دس یوم گئے ہوئے ہوگئے اس واسطے کیفیت کا سخت انتظار ہے۔ ( مکاتیب مولانا محمد الیاس صاحبؒص۴۵)جماعتوں کی آمدو رفت سے متعلق سرگرمیاں ایک مکتوب میں تحریر فرماتے ہیں : از نظام الدین اولیاء بخدمت عنایت فرمایم جناب منشی نصر اللہ و نمبر دار محراب وحافظ صدیق و حکیم رشید احمد ونمبر دار عبد الغنی ودیگر احباب السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ یکم تاریخ سے تبلیغی جماعتوں کی بڑی گرم خبریں اور بڑے بڑے وعدے ہورہے تھے، لیکن اس وقت تک جماعت کی صورت میں ہوکر ایک جماعت بھی نہیں آئی ، ایسے امرِ عظیم کے اندر پہلو تہی کرنی اور کو تاہی کرنی اللہ کی نعمت سے بڑی محرومی اور خسران ہے، تمام مرکزوں کے اوپر ایک مستقل جماعت بہت جلد روانہ کر دینی چاہئیے ، جو ہر مرکز سے جماعت نکال کر ہٹیں ، خصوصاً نوح میں جو جلسہ ہورہاہے اس جلسہ کی تقریب میں آجانے والے دوستوں میں بہت کوشش کے ساتھ ایسی جماعت بنادیں ، جو ہر ہر مرکز پر جاکر پوری کوشش کریں اور جماعتیں نکال دیں ، ہر جماعت میں تینوں قسم کے آدمی ملا کر جماعتیں روانہ کریں ، صرف ایک ہی قسم کے آدمی نہ ہوں ، تینوں قسم کے آدمی ہوں ۔ فقط والسلام بند ہ محمد الیاس عفی عنہ (مکاتیب مولانا شاہ محمد الیاس صاحبؒ:ص۱۲۴)