دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
مقدمہ حضرت مولانا نیاز احمد صاحب ندوی دامت برکاتہم استادحدیث وصدر مفتی دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ بسم اللہ الرحمن الرحیم دعوت وتبلیغ کی محنت جس کی بنیادحضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلویؒ نے ڈالی تھی محتاج تعارف نہیں ،الحمدللہ سارے عالم میں اس کے آثار نمایاں ہیں ،اور آج بھی لاکھوں بندوں کو اس سے فائدہ پہنچ رہا ہے اور آئندہ بھی انشاء اللہ پہنچتا رہے گا ۔ حضرت مولانا محمد الیاس صاحب ؒ نے اپنے دعوت وتبلیغ کا کام کرنے والوں کے لئے مختلف موقعوں پر خصوصی ہدایتیں اور نصیحتیں فرمائی تھیں جو ان کے ملفوظات ومکتوبات وغیرہ میں محفوظ ہیں ،تمام تبلیغی احباب اگر ان ہدایات کی روشنی میں کام کریں گے تو اس کام کا پورا فائدہ ہوگا اور تمام طرح کے شرور وفتن سے انشاء اللہ حفاظت بھی رہے گی،حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی وہ ہدایتیں ان کی مختلف کتابوں میں منتشر تھیں ،دعوت وتبلیغ سے جڑے ہوئے حضرات لوگوں کی وہاں تک رسائی اور ان سے استفادہ دشوار تھا ۔ بڑی مسرت کی بات ہے کہ میرے محترم بزرگ دوست جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری ندوی (استاد حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ)جو تصنیف وتالیف کا اچھا تجربہ رکھتے ہیں ،کبارعلماء کے معتمد اور مشائخ کے صحبت یافتہ بھی ہیں انہوں نے محنت شاقّہ برداشت کرکے یہ کام انجام دے کر اصحاب تبلیغ پر بڑااحسان کیا کہ حضر ت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی اس نوع کی تمام چیزوں کو چن چن کر نہایت سلیقہ سے مرتب کیا اور حسب ضرورت اس کی مناسب تشریح بھی کردی جس سے استفادہ آسان ہوگیا،چنانچہ موصوف نے اس