دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
بنانا چاہتا ہوں ، اس لئے صرف ان ہی اطباء کو بلانے کی اجازت دیتا ہوں جن سے اس دینی دعوت کے سلسلہ میں کوئی توقع اور گنجائش ہو۔ (ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ، ص۸۳ ملفوظ ۹۹) فرمایا:میں اپنی صحت اور بقاء حیات کے لئے کھڑے ہوکر نماز پڑھنے کے بجائے بیٹھ کر نماز پڑھنا تو جائز سمجھتا ہوں لیکن اس دینی کام کے قیام و بقاء پر زندگی کے خیال کو مقدم نہیں سمجھتا۔ ( ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒص ۸۳ ملفوظ ۱۰۰)دشمن نواز دوست کش تحریک فرمایا :ہماری یہ تحریک دشمن نواز دوست کُش ہے ، آجائے جس کا جی چاہے۔ فرمایا: بھئی ! اس وقت کفر والحاد بہت طاقتور ہے ،ایسی حالت میں منتشر اور انفرادی اصلاحی کوششوں سے کام نہیں چل سکتا لہٰذا پوری قوت کے ساتھ اجتماعی جدو جہد ہونی چاہئے۔ وَاعْتَصِمُوْا بِحَبْلِ اللّٰہِ جَمِیْعاً۔ (سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو۔ ) ( ملفوظات حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ: ص۱۵۱ ملفوظ۱۷۹ ، ۱۸۰)اس کام کو صرف پسند کرنا اور اچھا کہنا کافی نہیں حسبِ گنجائش عملی طور پرکام میں لگنے کی ضرورت فرمایا:پسند کو مباشرت کے قائم مقام سمجھنا بڑا دھوکہ ہے اور شیطان یہی کرتا ہے کہ آدمی کو پسند ہی پر قانع بنادیتا ہے۔ ( اس ارشاد کا مطلب یہ ہے کہ کسی اچھے کام کو صرف اچھا سمجھ لینے سے اس کام میں