دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
ارشادگرامی محدّث عصر حضرت مولانامحمدیونس صاحب رحمۃ اللہ علیہ شیخ الحدیث مظاہرعلوم سہارنپور حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں احقر نے ان کتابوں کے مسودات پیش کئے حضرت ؒ نے ملاحظہ فرماکر ارشاد فرمایا: تمہارا یہ کام جو حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے افادات پر مشتمل ہے بہت اچھا اور مفید ہے ،حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی چیزیں مرتب کرکے لاؤکام کرنے والوں کو اس سے بڑی رہنمائی ملے گی ،اور ان کی چیزیں سب کے لئے قابل قبول ہوں گی ،سب اس کو تسلیم کریں گے اور عمل میں لائیں گے ،اور یہ جو تمہارے توضیحی حواشی ہیں ،ملفوظات کے ضمن میں جو فوائد اور تشریحات ہیں یہ بھی مناسب ہیں ،قرآن وحدیث کی روشنی میں ان کی وضاحت اور تشریح ہوجائے تا کہ پوری بات سامنے آجائے اور سمجھ میں بھی آجائے ،بہت بہتر ہے اللہ تعالیٰ اس کی قبول فرمائے ۔