دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
بصیرت کے شایانِ شان نہیں ہے۔ خدائے قدوس جل مجدہٗ کے قوانین ازلیہ بہ بانگ دہل صدائے بلند دے رہی ہیں کہ اللہ سے جو کچھ مانگو گے اور جس چیز کی امید کرو گے وہی حاصل ہوگا ، پھر کیوں نہ تم جیسے فہیم جذبات محمد یہ کے اوپر نظر لڑا کر دربارِ خداوندیہ میں اڑ بیٹھو ۔ بک رہاہوں جنون میں کیا کیا کچھ ٭ کچھ تو سمجھے خدا کرے کوئی (حضرت مولانا محمد الیاس ؒ اور ان کی دینی دعوت ص ۲۳۸)مسلمانوں کو گھر گھر جاکر تبلیغ اسلام کرنے کی ضرورت فرمایا…( اس وقت ضرورت ہے کہ) پوری پوری قوت واعانت وہمت کے ساتھ افرادِ مسلمین کو ان کے گھروں پر جا جا کر اور مختلف ذرائع سے قوت بہم پہنچا کر ہر ہر فرد کو تبلیغ اسلام میں عمر کا ہر ہر لحظہ ہر سانس خرچ کرنا دشوار ہے تو کم ازکم ایک ایک سال ، دو دو سال اپنی تمام عمر سے تبلیغ اسلام میں کوشش کرنے پرآمادہ کیا جائے۔ (ارشادات ومکتوبات حضرت مولانا شاہ محمد الیاس صاحبؒ،ص۱۱۳)تبلیغ کے خاطر گھروں سے باہر نکلنے کی اہمیت اور اس کاخاص فائدہ فرمایا: ہمارے طریقۂ کار میں دین کے واسطے جماعتوں کی شکل میں گھروں سے دور نکلنے کو بہت زیادہ اہمیت ہے ، اس کا خاص فائدہ یہ ہے کہ آدمی اس کے ذریعہ اپنے دائمی اور جامد ماحول سے نکل کر ایک نئے صالح اور متحرک ماحول میں آجاتا ہے ، جس میں اس کے دینی جذبات کے نشو ونما کا بہت کچھ سامان ہوتا ہے ، نیز اس سفر وہجرت کی وجہ سے جو طرح طرح کی تکلیفیں مشقتیں پیش آتی ہیں اور در بدر پھرنے میں جو ذلّتیں اللہ کے لئے