دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
کرکے اس کی بھی باقاعدہ تعلیم کی جائے، اس کتاب میں حضرت مفتی محمد شفیع صاحبؒ نے احادیث مبارکہ کی روشنی میں ایسے بے لذت گناہوں کو جمع فرمادیا ہے،جن سے بچنا بہت آسان ہے، نیز بقدر ضرورت احکام شرعیہ بھی ذکر فرمائے ہیں ، اللہ تعالیٰ امت کو ایسی کتابوں سے نفع اٹھانے کی توفیق نصیب فرمائے،آمین۔خلاصۂ کلام خلاصۂ کلام یہ کہ دعوت وتبلیغ کے کام کو فروغ دینے کے لئے حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ کی جملہ ہدایات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آگے قدم بڑھانا چاہئے، حضرتؒ کی ہدایت کے مطابق ’’راہ نجات‘‘(مصنفہ مولانامحمد علی پانی پتیؒ) اور جزاء الاعمال، اورفضائل تجارت، فضائل انفاق(فضائلِ صدقات،مصنفہ حضرت شیخؒ) نصاب تعلیم میں شامل کرلینا چاہئے، اور فضائل تجارت میں ذکرکردہ ہدایت کے مطابق ’’صفائی معاملات‘‘(مصنفہ حکیم الامت حضرت تھانویؒ) اور اس کی سہولت وتکمیل کے لئے ’’معارف الحدیث جلد۷‘‘(مصنفہ حضرت مولانامحمد منظور صاحب نعمانیؒ)کو بھی شامل کرلینا چاہئے۔ نیز حکیم الامت حضرت تھانوی اور مولانامفتی محمد شفیع صاحبؒ کی کتابوں میں سے حیات المسلمین اور تعلیم الدین اور گناہ بے لذت اور نجات المسلمین کو بھی شامل کرلینا چاہئے ایسا کرنے سے انشاء اللہ بہت کچھ نفع کی امید ہے، اس کے ساتھ ہی شروع میں ذکرکردہ مولانامحمد الیاس صاحب ؒ کی ہدایات:مثلاً غیر مسلموں کو اسلام کی تبلیغ کی فکر، تقسیم میراث اور دارالقضاء اور مدارس وخانقاہوں کا قیام، وغیرہ کاموں کی طرف بھی توجہ کرنا چاہئے،اور یہ سارے کام علماء کے مشورے اور ان کی رہنمائی کے بغیر انجام نہیں پاسکتے، اسلئے تبلیغی ذمہ داروں کو خاص طور پر معتمد علماء کے مشورے سے سارے کام انجام دینے کی کوشش اور فکر کرنی چاہئے ،اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس کی توفیق نصیب فرمائے،آمین۔