دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
مولانااشرف علی تھانویؒ کی تصنیف کردہ ہے اس) میں عبادات اور طاعات کے دنیوی واخروی فوائد اور گناہوں ومعاصی کے دنیوی واخروی نقصانات حدیث پاک کی روشنی میں تحریر فرمائے گئے ہیں ، جس کوترغیب وترہیب اورفضائل ہی کی ایک کتاب سمجھنا چاہئے، اس کتاب کو عمومی تعلیم میں پڑھے جانے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ البتہ دوسری کتاب ’’راہ نجات‘‘ اس میں اہل سنت والجماعت کے اسلامی عقائد کے علاوہ دیگرارکان وفرائض طہارت، نماز، روزہ، زکوٰۃ کے ضروری وبنیادی احکام کتب معتبرہ سے جمع کئے گئے ہیں ، یہ کتاب نہایت معتبر ہے اور اس کے تمام جزئیات حنفی مسلک کے مطابق ہیں ، حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ نے اس کتاب کے بھی عمومی تعلیم میں پڑھنے کی ہدایت فرمائی ہے، لیکن دعوت وتبلیغ کا کام ماشاء اللہ بہت وسیع ہوچکا ہے اس لئے اس کتاب کے عمومی تعلیم کرنے سے پہلے اس کی وضاحت ضروری ہے کہ اس کتاب میں بیان کردہ عقائد تو سب اہل سنت والجماعت کے ہیں البتہ طہارت ونماز وغیرہ کے مسائل حنفی مسلک کے مطابق ہیں ، دوسرے مسلک کے حضرات اپنے مسلک کی کتابوں اور علماء سے استفادہ کریں ہمارے دعوت کے بہت سے ساتھی طہارت اور نماز، روزہ اورزکوٰۃ کے ضروری مسائل سے بھی عموماً ناواقف ہوتے ہیں ۔حضرت مولانامحمد الیاس صاحبؒ کی ہدایت کے مطابق اس کتاب کو بھی تعلیم میں شامل کرلیا جائے توان شاء اللہ ہر لحاظ سے بہت مفید اور مناسب ہوگا۔