۳۵۔ استفہامِ انکاری کے لیے کون سا حرف ہے؟
۳۶۔ أَمْ کے ساتھ کون سا حرف مستعمل ہے؟
۳۷۔ حروفِ عاطفہ پر کون سا حرف داخل ہوتا ہے؟
۳۸۔ ما کس کے لیے ہے؟
۳۹۔ مَن کس کے لیے ہے؟
۴۰۔ ماَذَا کس کے لیے ہے؟
۴۱۔ أَيٌّ اور أَیَّۃٌ کس کے لیے ہیں؟
۴۲۔ متیٰ اور أَیَّان کس کے لیے ہیں؟
۴۳۔ أنّٰی اور أَیْنَ کس کے لیے ہیں؟
۴۴۔ حروفِ تحضیض کی تعریف بیان کرو۔
۴۵۔ حروفِ تحضیض کیا کیا ہیں؟
۴۶۔ حروفِ تحضیض کس پر داخل ہوتے ہیں مع مثال بیان کرو؟
۴۷۔ جب حروفِ تحضیض مضارع پر آئیں تو کیا مقصد ہوتا ہے؟
۴۸۔ جب حروفِ تحضیض ماضی پر آئیں تو کیا مقصد ہوتا ہے؟
۴۹۔ حرفِ توقع کی تعریف بیان کرو۔
۵۰۔ حرفِ توقع کیاہے؟
۵۱۔ قد تقلیل کے لیے کب ہوتا ہے؟
۵۲۔ ماضی پر قد کتنے معنی کے لیے آتا ہے؟