بنانا اور دوسرے کے جو حقوق بنتے ہیں ان کا لحاظ کرنا اور پروردگار عالم کی عطا کردہ نصیحتوں سے صحیح طور پر اور مناسب ڈھنگ سے فائدہ اٹھانا اور دوسروں کو فائدہ پہنچانا بتایا گیا ہے۔
ہم کو مسرت ہے کہ مولوی بلال عبدالحی حسنی ندوی نے اپنے دیگر علمی و دینی کاموں میں یہ کام بھی شامل کیا کہ قرآن مجید کی سورۂ حجرات کی روشنی میں ان اعمال صالحہ کی طرف توجہ دلائی ہے اور بہت سلیقہ سے ان باتوں کی تلقین کی ہے، زبان اور اسلوب سہل اور آسان رکھا ہے جس کو پڑھنے والا اس میں دلچسپی محسوس کرے گا ، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ان کی یہ کوشش زیادہ سے زیادہ نافع ہو اور اللہ تعالیٰ کے یہاں قبولیت حاصل کرے۔
محمد رابع حسنی ندوی
دائرہ شاہ علم اللہ، تکیہ کلاں
رائے بریلی
k