دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
اغراض ومقاصد کے متعلق مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے ارشادات ومکتوبات سے مضامین جمع کئے ہیں ،نیز حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ کے ذہن میں پورے دین کو زندہ کرنے اور اِصلاحِ امت کا جو خاکہ تھا، جس کا مختلف موقعوں پر آپ اظہار فرمایا کرتے تھے، جو آپ کے ملفوظات ومکتوبات میں موجود ہے، مفتی صاحب نے ایسی تمام باتوں کو اِس رسالہ میں جمع کردیا ہے، اس میں وہ تمام باتیں بھی آگئی ہیں جن کے کرنے کی حضرت مولانا محمد الیاس صاحبؒ دعوت وتبلیغ کا کام کرنے والوں کو خصوصی ہدایت فرمایا کرتے تھے، جن میں بہت سے کام ایسے ہیں جو اب تک کما حقہ پورے نہیں ہورہے ہیں ، اس لئے ضرورت ہے کہ حضرت ؒ کی ہدایت کے مطابق اِس نوع کے تمام کاموں کی طرف توجہ کی جائے۔ میں جماعت کے ایک ادنیٰ خادم ہونے کی حیثیت سے اپنے تمام بھائیوں سے خصوصاً کام سے لگے ہوئے اصاغر واکابر سے درخواست کروں گا کہ انتہائی سنجیدگی اور ٹھنڈے دل سے اس سلسلہ کی تمام تحریروں کو بغور پڑھیں ،سمجھیں ،اور ان کی رہنمائی میں کام کرنے کی کوشش کریں ،انشاء اللہ بہت سے فتنوں سے حفاظت ہوگی ،اور کام نہج پر چلے گا،اس کے نتائج بھی بہتر برآمد ہوں گے ،اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت کے لئے نافع بنائے ۔ ابوالقاسم نعمانی مہتمم دارالعلوم دیوبند ۲۴؍۴؍۱۴۳۸ھ