دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
جماعت ؒ نے اپنے بیانات اور افادات میں نہایت وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے۔ اسی طریقۂ دعوت کو اس کتاب میں ہمارے محترم دوست جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب ندوی مظاہری حفظہ اللہ تعالیٰ نے بہت اچھے اور واضح اسلوب میں ’’دعوت وتبلیغ کی اہمیت وضرورت اور اس کے مقاصد،اور اس کام کے ذریعہ پورا دین زندہ کرنے کا طریقہ ‘‘ کے موضوع پر نہایت مستند اور معلومات افزا بیان جاری کیا ہے، اسے ہم پڑھ کر جماعت کے بارے میں پھیلی ہوئی کچھ غلط فہمیوں کا ازالہ کرسکتے ہیں ، اور بذات خود دعوت الی اللہ کے طریق کار سے واقف ہوکر اپنی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے پوری کرسکتے ہیں ، اور امت دعوت ہونے کا حق ادا کرنے کی پورے اخلاص نیت کے ساتھ کوشش کرسکتے ہیں ۔ میں بحیثیت ایک فرد مسلم اس کتاب کے مؤلف جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب ندوی مظاہری (استاذِ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء،لکھنؤ) کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، اور دل کی گہرائیوں سے ان کی اس کامیاب کوشش کو سراہنا، اور اس کی قدر کرنا میرے لئے باعث فخر وسعادت ہے۔ راقم سعید الرحمٰن الاعظمی ۷؍محرم الحرام ۱۴۳۹ھ ۲۸؍ستمبر ۲۰۱۷ء