دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
’’دعوت وتبلیغ کی ضرورت واہمیت اور اس کا مقصد‘‘ جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری ندوی(استاد حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ) کی تازہ کتاب ہے ،کتاب کا موضوع نام سے ظاہر ہے اور اس ضمن میں کئی اہم علمی بحثیں اور اہم مسائل بھی زیر بحث آگئے ہیں ،مثلاً جہاد کی حقیقت اور اس کے اقسام ،فی سبیل اللہ کی تشریح اور اس کا مصداق،اور تعلیم وتربیت کے مختلف طریقے وغیرہ اور یہ سارے امور مبلغ اسلام حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلویؒ کے افادات سے منتخب اور ماخوذ ہیں ،انشاء اللہ یہ کتاب ان عنوانات کو سمجھنے اور افراط وتفریط سے محفوظ رہنے میں معاون ثابت ہوگی ۔ اس کا م کی اس وقت شدید ضرورت تھی،میں جماعت کے ایک ادنیٰ خادم ہونے کی حیثیت سے اپنے تمام بھائیوں سے خصوصاً کام سے لگے ہوئے اصاغر واکابر سے درخواست کروں گا کہ انتہائی سنجیدگی اور ٹھنڈے دل سے اس سلسلہ کی تمام تحریروں کو بغور پڑھیں ،سمجھیں ،اور ان کی رہنمائی میں کام کرنے کی کوشش کریں ،انشاء اللہ بہت سے فتنوں سے حفاظت ہوگی ،اور کام نہج پر چلے گا،اس کے نتائج بھی بہتر برآمد ہوں گے ،اللہ تعالیٰ مفتی صاحب کی اس محنت کو قبول فرمائے اور امت کے لئے نافع بنائے ۔ابوالقاسم نعمانی ،مہتمم دارالعلوم دیوبند