دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
صرف دینی مسائل کے جاننے کا نام دین نہیں ہے ، علماء یہود دین کی باتیں اور اپنی شریعت کے مسائل بہت جانتے تھے، لیکن اپنے جذبات کو انہوں نے اوامرِ الٰہیہ کا پابند نہیں کیا تھا، اس لئے مغضوب و مردود ہوگئے۔ اسی گفتگو کے اثناء میں کسی خاص معاملہ کے متعلق حضرت سے دعاء کی درخواست کی گئی تو فرمایا: جو کوئی اللہ کا تقویٰ اختیار کرے ، یعنی جذبات کو اوامرِ الٰہیہ کے تابع کردے تو پھر اللہ تعالیٰ اس کی تمام مشکلیں پردۂ غیب سے حل کرتے ہیں ،اور ایسے طریقوں سے اس کی مدد کرتے ہیں کہ خود اسے وہم و گمان بھی نہیں ہوتا۔ ’’وَمَنْ یَتَّقِ اللّٰہَ یَجْعَلْ لَہٗ مَخْرَجا وَّیَرْزُقْہُ مِنْ حَیْثُ لَا یَحْتَسِبْ‘‘ (ملفوظات مولانا محمد الیاس صاحب ؒص۱۲۵ ملفوظ ۱۵۰)