دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
’’حیات المسلمین‘‘ کے متعلق میرا غالب خیال قلب پر ہے کہ اس سے میری نجات ہوجائے گی، اس کو میں اپنی ساری عمر کی کمائی اور ساری عمر کا سرمایہ سمجھتا ہوں … یہ کتاب گویا ایک فہرست ہے ان اعمال کی کہ جن سے یقینی طور پر دنیا کی بھی فلاح حاصل ہوگی اور دین کی بھی، میں نے اس کو بہت سوچ سمجھ کر لکھا ہے… مسلمانوں کی جتنی ذلت اور پریشانی آج کل ہورہی ہے اس کتاب میں ان سب کا علاج ہے۔ (القول الجلیل صفحہ ۵) نیز ارشاد فرماتے ہیں : ’’یہ کتاب مسلمانوں کی مادّی اور روحانی فلاح کے لئے(رسالہ صیانۃ المسلمین کے ساتھ جس میں نظام عمل مذکور ہے) اتنی نافع ہے کہ مجھے اس کے اجر میں ان شاء اللہ مغفرت کی توقع ہے‘‘ (اشرف السوانح ص۴۶ج۳) اس کتاب کے متعلق حضرت علامہ سید سلیمان ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : ’’حیات المسلمین‘‘ میں قرآن پاک واحادیث نبویہ کی روشنی میں مسلمانوں کی دینی ودنیاوی ترقی وفلاح کا مکمل پروگرام مرتب فرمایا ہے…حضرت ؒ نے ارشاد فرمایا ہے کہ میں اپنی ساری کتابوں میں اس کتاب کو اپنے لئے ذریعہ نجات گمان کرتا ہوں ۔ (مآثر حکیم الامت ص۲۰۵، رسالہ معارف جلد ۵۳، شمارہ ۲، فروری ۱۹۴۴ء) حضرت اقدس مفتی محمد شفیع صاحبؒ کا تصنیف کردہ ایک مختصر رسالہ ’’گناہ بے لذت‘‘ بھی ہے جس میں بہت سے ایسے گناہوں کو بیان کیا گیا ہے جس میں امت کثرت سے مبتلا ہے، اور ان گناہوں کی وجہ سے طرح طرح کی مصیبتوں اور عذابوں میں امت گرفتار ہے، اور وہ گناہ ایسے ہیں کہ ان میں کوئی خاص دنیوی منفعت اور لذت بھی نہیں بس گناہ بے لذت ہیں ، جن کا چھوڑنا بھی آسان ہے، لیکن امت بُری طرح ان گناہوں میں مبتلا ہے۔ مناسب معلوم ہوتا ہے کہ ’’جزاء الاعمال‘‘ ’’حیات المسلمین‘‘ وغیرہ کی تعلیم کے ساتھ حضرت مفتی محمد شفیع صاحبؒ کی اس کتاب ’’گناہ بے لذت‘‘ کو بھی نصاب میں شامل