دعوت و تبلیغ کی اہمیت و ضرورت اور اس کے مقاصد |
ww.alislahonlin |
|
اور حضرت مولانامفتی ابوالقاسم صاحب (مہتمم دارالعلوم دیوبند) تحریر فرماتے ہیں : ’’اس وقت میرے پیش نظر جناب مولانا مفتی محمد زید صاحب مظاہری استاذ حدیث دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ کی مرتب کردہ کتاب ’’کارکنانِ تبلیغ کے لئے مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی مفید باتیں اور اہم ہدایات‘‘ ہے، کتاب کے ٹائٹل ہی سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ یہ کتاب دراصل حضرت مولانا محمد الیاس صاحب کاندھلویؒ کے افادات کا مجموعہ ہے.......میں نے مرتِّب کا تحریر کردہ مقدمہ اور ابتداء کے کچھ صفحات بالاستیعاب دیکھنے کے بعد درمیان کتاب کے متعدد مقامات کی تحریریں دیکھیں ، حقیقت یہ ہے کہ تبلیغی کام کرنے والوں کے لئے یہ مجموعہ انتہائی قیمتی ہدایات، اصول وضوابط اور طریقۂ کار کی جامع رہنمائی پر مشتمل ہے۔ میں جماعت کے ایک ادنیٰ خادم ہونے کی حیثیت سے اپنے تمام بھائیوں سے درخواست کروں گا کہ انتہائی سنجیدگی اور ٹھنڈے دل سے اس سلسلہ کی تمام تحریروں کو بغور پڑھیں اور ان کی روشنی میں خود فیصلہ کریں کہ ہمیں اپنے طریقۂ کار اور طرز فکر کی اصلاح کی ضرورت ہے یا نہیں ۔ (مقدمہ کارکنانِ تبلیغ کے لئے مولانا محمد الیاس صاحبؒ کی مفید باتیں اور اہم ہدایات ص۳۴) الحمدللہ! ایک طرف یہ کام ہوا ہے اسی طرح دوسری طرف اسی نوعیت کا کام احقر نے حکیم الامت حضرت تھانویؒ کے علوم ومعارف اور آپ کی تصانیف پر بھی کیا ہے جس کے متعلق حضرت مولاناسید ابوالحسن علی ندویؒ تحریر فرماتے ہیں : فاضل عزیز مولوی محمد زید مظاہری ندوی مدرس جامعہ عربیہ ہتورا (بارک اللہ فی حیاتہ وفی افاداتہ) نے جو حضرت حکیم الامت کے افادات وارشادات اور تحقیقات ونظریات کو مختلف عنوانوں اور موضوعات کے ماتحت اس طرح جمع کررہے ہیں کہ حضرت کے علوم وافادات کا ایک دائرۃ المعارف (انسائیکلو پیڈیا) تیار ہوتا جارہا ہے۔