ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
ہے ـ کلی کرنا قبل کھانے کے مسنون نہیں ، کیونکہ منہ میں کوئی ایسی ویسی چیز تو لگی ہوتی نہیں ، اس لئے کلی نہ کرنی چاہئے ـ تقاضائے طبیعت ملفوظ (100) رد ہدیہ کے موجب اندیشہ ہونے کے تذکرہ میں فلاں مولانا صاحب نے عرض کیا کہ ایسی حالت میں یدیہ لے لے - بعد کو اس کی مکافات کر دے ـ فرمایا کہ جناب اس طرح کس کس کے ہدیہ کو یاد رکھے ـ بالخصوص میری طبیعت میں تو اس قدر جلدی اور تقاضا ہے کہ اگر کسی کا ایک پیسہ بھی میرے پاس ہوتا ہے تو بس یہ تقاضا ہوتا ہے کہ جلدی اپنے پاس سے علیحدہ ہو ـ ایک مرتبہ میں نے اپنے گھر کے لوگوں سے ایک روپیہ لیا تھا ـ آدھی رات کو خیال آیا کہ دینا ہے ، پس چین نہ پڑا ـ اٹھ کر دیکھا کہ آیا جاگ رہی ہیں یا سو رہی ہیں ، چونکہ ان کی بھی نیند کم ہے ـ انہوں نے کہا کیا ہے ؟ میں نے کہا یہ روپیہ اپنا لے لو ـ انہوں نے کہا یا اللہ ! ایسی کیا جلدی تھی ـ میں نے کہا کہ میرے پاس سے لے لو ـ ورنہ مجھے رات بھر نیند نہ آئے گی ـ جب ان کو دے دیا تب نیند آئی ـ ایسی بری طبیعت ہے ، اسی طرح رات میں جب کوئی مضمون ذہن میں آتا ہے تو اسی وقت چراغ جلا کر پرچہ لکھ کر سرہانے رکھ لیتا ہوں ، جب اطمینان ہوتا ہے ـ اسی جلدی اور تقاضا کی بناء پر کبھی بطور ناز کے میں حق تعالی سے دعا کیا کرتا ہوں کہ یااللہ ! مجھے تو آپ بلا سزا کے بخش دیجئے گا ـ ورنہ سزا میں مجھے کیسے صبر ہو سکے گا کہ کب مغفرت ہو گی ـ جمعہ 2 جمادی الاول 1333ھ بعیت میں جانبین کو چاہئے کہ ہرگز جلدی نہ کریں ـ ملفوظ (101) دو صاحبوں نے بیعت کی درخواست کی ـ فرمایا کہ مجھے بیعت سے تو انکار نہیں لیکن میں اس امر میں جلدی کو مناسب نہیں سمجھتا ـ قبل بیعت کے یہ ضروری ہے کہ آپ میرا اطمینان کر لیں اور میں آپ کا اطمینان کرلوں ـ انہوں نے عرض کیا کہ ہم لوگوں نے حضورؐ کی تعلیم