ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
لگیں ـ آپ نے فرمایا کہ کچھ ضرورت نہیں ـ یہ اپنے ہوش میں نہیں ـ بظاہر نہایت ہوش و حواس کی باتیں کرتے رہے ، تھوڑی دیر میں وہ رونے لگے ـ فرمایا کہ اب پردہ میں چلی جاؤ ـ اب ان کو ہوش آ گیا ، لیجئے جو حالت بظاہر ہوش ، کی تھی وہ تو دراصل بے ہوشی تھی اور جو حالت بظاہر بے ہوشی کی تھی وہ ہوش کی حالت تھی ـ ایسی حالت میں عوام کو کیا پتہ چل سکتا ہے کہ کون مجذوب ہے کو ن نہیں اسی طرح بہت سے یوں ہی دیوانے ہوتے ہیں ـ پھر استفسار پر فرمایا کہ بس جس کو اس وقت کے اہل نظر بزرگ مجذوب کہیں اسی کو مجذوب سمجھے ـ جو بظاہر کم عمر ہو اس سے پردہ ملفوظ (54) احقر کا ایک عزیز جو بظاہر بہت کم عمر معلوم ہوتا ہے اس کے بچہ ہونے کی امید ہوئی ـ حضرت غریب خانہ پر رونق افرز ہوئے تو بعض عزیز مستورات نے کہلایا کہ صرف اس سے پردہ نہیں کرتیں ، کیونکہ وہ چھوٹا سا ہے اور باقی سب سے پردہ ہے ـ فرمایا کہ نہیں ، اس سے بھی پردہ کرنا چاہئے اور جب وہ چھوٹا سا (یعنی بچہ ) آ جاوے گا تب معلوم ہو گا کہ یہ کیسا چھوٹا سا ہے ـ عارضی حالتیں مقصود نہیں ملفوظ (55) ایک شخص کو حضرت نے شروع میں علم تعبیر عطا ہونے کی بشارت دی تھی ـ بعد کو اس نے شکایت کی کہ وہ اب جاتا رہا ـ فرمایا کہ کچھ غم نہیں ـ ایک تو شروع کا پھول ہوتا ہے جو جھڑ جاتا ہے ـ اس کے بعد پھر دوسرا پھول آتا ہے جو اصلی ہوتا ہے ـ اس کے بعد پھر پھل آتا ہے ، اسی طرح بہت سی عارضی حالتیں اس طریق میں پیش آتی ہیں جو مقصود نہیں ہوتیں ، نظر مقصود پر رہنی چاہئے ـ حقیقت بیعت سنت ہے ، نہ کہ صورت بیعت ملفوظ (56) ایک سب جج صاحب نے جو بہت دور کے یعنی ملک کاٹھیاواڑ کے رہنے والے تھے اور بمبئی یونیورسٹی کے انگریزی اور فارسی کے ایم ، اے تھے اور ایل ایل بھی تھے ـ حضرت کے مواعظ و کتب دیکھ کر حاضری خدمت کی بغرض بیعت اجازت چاہی ـ حضرت نے تحریر فرما دیا کہ بیعت کے قصد سے سفر نہ کیجئے ، البتہ ملاقات کرنے کے لئے تشریف لانا چاہیں تو مضائقہ نہیں ـ