ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
برس دو برس کے قیام کا فائدہ ملفوظ (27) فرمایا کہ اگر یہاں دو برس کوئی رہ لے تو اور کچھ تو نہیں لیکن انشاءاللہ فہم دین تو اس کو ضرور حاصل ہو جاوے ـ اور یہی اصل چیز ہے ـ ایک بار فرمایا کہ دین تو اس کا سنبھلے ہی انشاء اللہ تعالی دنیا بھی اس کی درست ہو جاوے ـ واقعی حضرت کے یہاں دنیا کے بھی انتظامات عجیب و غریب دیکھنے میں آ تے ہیں جن کو اگر دستورالعمل بنایا جاوے تو دنیاوی زندگی بھی نہایت راحت و آرام سے بسر ہو ـ تقوی کا قدرتی اثر عشق مجازی سخت ابتلاء ہے ملفوظ (28) عشق مجازی کے تذکرہ میں فرمایا کہ ایک بات میں بتلاتا ہوں جو مجھ ہی سے سنئے گا اس سے پہلے کبھی نہ سنی ہو گی ـ اور اول وہلہ میں سمجھ میں بھی نہ آ ئے گی ـ لیکن سچی بات ہے ، تجربہ کر لیا جاوے ، فی الحال تقلید امان لیجئے ـ وہ بات یہ ہے کہ اگر عاشق کی طبیعت بالکل ہی خبیث نہ ہو تو متقی شخص کی طرف نفسانی میلان نہیں ہو سکتا ـ کیونکہ تقوی کا قدرتی یہ اثر ہے کہ وہ وقایہ ہوتا ہے نفسانی میلان کا ـ خواہ تقوی کا دوسرے کو علم ہو یا نہ ہو ـ عشق مجازی ہی کے تذکرہ میں فرمایا کہ یہ سخت ابتلاء کی چیز ہے ـ اس سے بہت بچنا چاہئے ـ میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اس معاملہ میں خود مجھ کو اپنا اعتبار نہیں اور چونکہ میں خود کوئی چیز نہیں اس لئے میری حیثیت سے یہ بے اعتباری کوئی ایسی اہم نہیں ہے ـ لیکن جو شخص مجھ کو بڑا سمجھتا ہے اور مجھ سے عقیدت رکھتا ہو اس کے لئے یہ بہت بڑی عبرت کی بات ہے کہ جس کو ہم بڑا سمجھتے ہیں جب اس کی یہ حالت ہے تو ہمیں تو بہت ہی احتیاط رکھنی چاہئے ـ حسین صورت دیکھ کر برا خیال آ ئے تو اس کا علاج ملفوظ (29) فرمایا کہ اگر حسین صورت کو دیکھ کر برا خیال دل میں آنے لگے تو فورا اس مجمع میں جو سب سے زیادہ بد صورت شخص ہو اس کو بہت غور سے دیکھنے لگے اور اگر اس جگہ کوئی بد شکل نہ ہو تو پچھلے دیکھے ہوئے کسی بد شکل کو ذہن میں لاوے ـ ورنہ متخیلہ سے کوئی نہایت بھونڈی صورت تراش کر اس کا مراقبہ کرنے لگے ـ کیونکہ آخر قوت متخیلہ پھر اور کس وقت کام آوے گی ـ کسی ایسے