ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
کاٹ دیا ادھر کاٹ دیا ـ پھر ہنس کر فرمایا کہ میاں نکاح کر لو سب جوش نکل جائے گا ـ اور اگر وہ بھی تیز ہوئی تو پھر تمہیں باہر ہی کے لوگ غنیمت معلوم ہونے لگیں گے ـ وہ تمہارا پورا پورا علاج کر دے گی ـ میاں ؎ چہ تواں کرد مرد ماں ایں اند : باہمیں مرد ماں بباید ساخت ایک تو میں ویسے ہی تیز مزاج مشہور ہوں اور تم اور بھی مجھے بدنام کرتے ہو کہ یہ وہاں کا تعلیم یافتہ ہے ـ انہوں نے عرض کیا کہ دعا فرما دیجئے ـ فرمایا کہ بھائی تم بھی تو ہمت کرو ، نری دعا سے کیا ہوتا ہے ـ حضرت جی صاحب سے بمبئی کے ایک سیٹھ نے عرض کیا کہ آپ میرے لئے حج کی دعاء کر دیجئے ـ فرمایا کہ ایک شرط سے دعا کروں گا کہ ایک روز کے لئے مجھ کو اپنے اوپر پورا اختیار دے دینا ـ عرض کیا کہ کیا کیجئے گا ـ فرمایا کہ کروں گا کیا ، بس جس روز جہاز جدہ جانے لگے گا تمہارا ہاتھ پکڑ کر جہاز میں بٹھا دوں گا ـ جدہ پہنچ کر مکہ معظمہ پہنچ جاؤ گے ، وہاں سے حج ہو جائے گا ـ سو واقعی جو شخص اپنی طرف سے کچھ نہ کرنا چاہے اس کو نری دعاء کیا نفع دے سکتی ہے ـ دنیا کی معمولی باتیں بجز اہل فن کے ہماری سمجھ میں نہیں آتیں ـ ملفوظ (111) مطبع کے کسی دستورلعمل کی مصلحت جناب مولانا عاشق الہی صاحب سے سن کر فرمایا کہ دیکھئے اس میں یہ نکتہ ہے ـ پھر فرمایا کہ دیکھئے معمولی باتیں دنیا کی بجز اہل فن کے ہماری سمجھ میں نہیں آتیں ـ مدعیوں کے نزدیک دین میں کوئی نکتہ ہی نہیں جو سب اجتہاد کرنا چاہتے ہیں ـ خودرائی کی مذمت ملفوظ (112) ایک خط میں کسی نے یہ لکھا تھا کہ کلام کا بلا معنی پڑھنا لا حاصل ہے بر بناء آیت ومنھم امیون لایعلمون الکتب الخ فرمایا کہ افسوس لوگوں کو کیا ہو گیا کہ خودرائی اس درجہ ہو گئی ہے کہ کلام مجید ہی کو اڑانا چاہتے ہیں ـ ایسے لوگوں کو جواب لکھنے سے کچھ نفع نہیں لیکن اس لئے لکھ دیتا ہوں کہ شاید اوروں کو ان کی تقریر سے شبہ پڑ جائے ـ چنانچہ جواب لکھ دیا گیا کہ اس میں ان یہود کی تقیح ہے جو نہ علم کو ضروری سمجھتے تھے نہ عمل کو ، پس اس کی مذمت ہے نہ کہ ترجمہ