ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
پیتے بچے تو ہیں نہیں جو ایسی باتیں بھی نہ سمجھ سکیں ـ جب آپ سوال طریقہ سے کریں گے تب جواب دیا جائے گا ـ یہاں ایسے سستے جواب نہیں ہیں ـ جب آپ کو جواب کی قدر ہی نہیں تو میں جواب کیوں دوں ـ یہ فرما کر اٹھ کھڑے ہوئے ـ راستے میں وہ صاحب رک کر کھڑے ہو گئے تاکہ حضرت آ گے چلیں ـ حضرت نے فرمایا کہ میرا معمول ہے کہ میں راستہ میں کسی کا ساتھ ہونا پسند نہیں کرتا ـ اگر آپ کو کہیں جانا ہے تو آ گے بڑھ جائیے ـ انہوں نے اصرار کیا ، فرمایا کہ آپ نے پھر مخالفت کی ـ اگر ادب کا خیال ہے تو آپ بہت آ گے بڑھ جائیے اور مجھ سے علیحدہ چلئے ـ پھر فرمایا کہ لوگوں کو کیا ہو گیا ، دنیا سے تہذیب اٹھ ہی گئی ـ 7 جمادی الاولی 33ھ مشغولی بھی بڑی سلامتی کی چیز ہے ملفوظ (118) کل سے حضرت کی ناک میں نہایت سخت تکلیف ہے ، ورم بھی ہو گیا ہے ـ آج صبح احقر نے اس تکلیف کے افاقہ کی بابت دریافت کیا ـ فرمایا کہ جی ابھی تکلیف ہے ـ چت لیٹا رہوں تو کسی قدر سکون رہتا ہے ـ بیٹھے رہنے سے دماغ تک درد کا اثر پہنچتا ہے اور سجدہ کرتے وقت تو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے ـ زیادہ دیر تک ماتھا نہیں ٹیکا جاتا اور ناک تو بالکل ہی نہیں ٹیکی جاتی ـ پھر فرمایا کہ جی عارضی تکلیف ہے ـ انشاء اللہ جاتی رہے گی ـ پھر فرمایا کہ جب تک مثنوی شریف کی شرح لکھتا رہا تب تک کوئی شکایت بفضلہ نہیں ہوئی ـ بہت اچھی صحت رہی ـ اس کے ختم ہوتے ہی یہ تکلیف ہو گئی ـ اسی طرح دفتر اول کی شرح ختم کرنے کے بعد میں بہت سخت بمیار ہو گیا تھا ـ میں نے بہت دفعہ دیکھا ہے کہ جب تک کوئی کام رہا تب تک تو میری صحت بہت اچھی رہی ، کبھی کوئی شکایت پیدا نہیں ہوئی اور جہاں کام ختم ہوا بس کچھ نہ کچھ شکایت ضرور پیدا ہو گئی ـ بس خدا جس سے کام لینا چاہیں وہی کام کر سکتا ہے ـ بندہ خود کچھ نہیں کر سکتا ـ اب یہ امور بھلا کس کے اختیار میں ہے ـ پھر فرمایا کہ مشغولی بھی بڑی سلامتی کی چیز ہے ـ یہ اللہ کی رحمت ہے کی کسی نہ کسی شغل میں مشغول رکھیں ـ پہلے کتاب کے کام میں