ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
طرف اٹکا ہوا رہتا ہے ـ تقاضہ ہوتا ہے کہ جلدی سے بات ختم ہو تاکہ پھر حق تعالی کی طرف متوجہ ہو جائیں ـ اپنی توجہ کا حق تعالی سے ہٹانا سخت شاق گزرتا ہے ـ مجھے بھی جو ایسی باتوں سے جھنجھلاہٹ پیدا ہو جاتی ہے اس کی بھی وجہ اس کے قریب قریب ہے ـ یعنی جی چاہتا ہے کہ قلب کو فارغ اور مہیا رکھا جاوے ـ گو توجہ بحق کی توفیق نہ ہو مگر موانع تو کم رہیں ـ یعنی قلب کو تیار تو رکھنا چاہئے تاکہ جس وقت توفیق ہو آسانی کے ساتھ اس کو متوجہ کر سکے ـ ورنہ اگر کوئی قلب خالی نہ کونے کی حالت میں حق تعالی کی طرف توجہ کرنا بھی چاہے تب بھی نہیں کر سکتا ـ تعلقات سے وحشت ملفوظ (72) فرمایا کہ اب تو تعلقات سے بہت وحشت ہوتی ہے ـ جی چاہتا ہے کہ مجمع زیادہ نہ ہو ـ اپنے ہم خیال کچھ لوگ ہوں اور یاد حق میں بقیہ زندگی گزرے ـ یہی وجہ ہے کہ میں اکثر یہ بہانہ کر کے اٹھ جاتا ہوں کہ گھر ہو آؤں ـ بات یہ ہے کہ مجمع سے جی گھبراتا ہے ـ ایک بار فرمایا کہ اگر چاروں طرف آدمی بیٹھے ہوں تو مجھے بہت وحشت ہوتی ہے ـ ہاں سامنے ایک ہی طرف اگر لوگ بیٹھے ہوں تو اتنا گراں نہیں ہوتا ـ ایک ہی شخص کے ساتھ دین کے متعدد کاموں کا وابستہ رہنا مناسب نہیں ـ ملفوظ (73) فرمایا کہ میں رفتہ رفتہ اپنے متعلق جو کام ہیں ان کو کم کرتا ہوں ـ اکثر فتاوی میں مدرسہ دیوبند اور سہارنپور سے دریافت کرنے کو لکھ دیتا ہوں ـ جی یوں چاہتا ہے کہ میرے بعد کسی کو ایک ساتھ زیادہ رنج نہ ہو اور جب بہت سی خدمات ایک ساتھ منقطع ہو جائیں گی تو نہایت صدمہ لوگوں کو ہوگا ـ اس لئے اپنے ذمہ جو میں نے کام لے رکھے ہیں ان کو مختلف جماعتوں میں منتشر کر رہا ہوں ـ ایک ہی شخص کے ساتھ دین کے متعدد کاموں کا اس طرح وابستہ رہنا مناسب نہیں کہ اس کے فقدان سے سب پر اثر محسوس ہو ـ اطلاع و اتباع ـ ملفوظ (74)