ملفوظات حکیم الامت جلد 16 - یونیکوڈ |
|
حلم و کرم ہے ـ قبولیت تو بڑی چیز ہے ـ ایک شخص محبت سے مجھے پنکھا جھل رہا تھا لیکن ایسی بے تمیزی کے ساتھ کہ کبھی تو پنکھا سر میں مار دیتا تھا ، کبھی منہ پر لگ جاتا ـ میں نے دل شکنی کی وجہ سے اس کو روکا نہیں ـ گھنٹہ بھر تک یہی مصیبت رہی ـ وہ دل میں بہت خوش ہوتا ہو گا کہ میں نے بڑٰی خدمت کی ـ لیکن کوئی میرے جی سے پوچھتا کہ گھنٹہ بھر تک میں کس مصیبت میں مبتلا رہا ـ الحمدللہ اسی وقت حق تعالی نے اس واقعہ سے مجھے یہ بات منکشف فرما دی کہ بس ہماری عبادت کی بھی یہی حالت ہے جو اس شخص کی خدمت کی حالت تھی ـ یعنی جس کو وہ خدمت سمجھ رہا تھا دراصل وہ ایک زحمت تھی ـ اسی کو مولانا فرماتے ہیں ؎ مابری از پاک ونا پاک کی ہمہ وز گر انجانی و چالاکی ہمہ ایں ثنا گفتن زما ترک ثنا ست ؎ شاہ را گوید کسے جولاہہ نیست ایں نہ مدح ست او مگر آگاہ نیست یعنی مولانا فرماتے ہیں کہ حق تعالی پاکی سے بھی پاک ہیں ، یعنی جس قسم کی پاکی ہم بیان کرتے ہیں وہ اس پاکی سے بھی پاک ہیں ـ ہماری ثنا بھی گویا ترک ثنا ہے ـ کیونکہ اگر کسی بادشاہ کی کوئی یہ تعریف کرے کہ آپ جولا ہے نہیں ہیں تو دراصل یہ مدح نہیں ، بلکہ ایک قسم کی مذمت ہے ـ واسرائے کی تعریف میں کوئی یہ کہنے لگے کہ آپ کے اختیارات کے کیا کہنے ہیں ، کانسٹیبل کے بھی اختیارات آپ کو حاصل ہیں تو واقعی یہ بھلا کیا تعریف ہوئی ، یہ تو پوری توہین ہے ـ لیکن باوجود اس کے ہمارے عجز پر نظر فرما کر حق تعالی ہمارے اس ٹوٹے پھوٹے نماز روزہ کو بھی غیات رحمت و شفقت سے قبول فر لیتے ہیں ؎ قبول است گرچہ ہنر نیستت کہ جز ما پناہ دگر نیستت ملفوظ (4) حضورؐ کی کمال عقل کے کفار زیادہ قائل ہیں فرمایا کہ حضورؐ کے کمال عقل پر کفار بھی متفق ہیں بلکہ ایک طرح تو وہ مسلمانوں سے بھی زیادہ قائل ہیں ، کیونکہ حضورؐ کے جو کارنامے ہیں مسلمان تو اس کو نصرت حق کا ثمرہ سمجھتے ہیں اور کفار ان سب کو آپ کے کمال عقل کی طرف منسوب ہیں ـ اس